ٹٰینس

لاہور میں راوی کپ اے ٹی ایف ایشین جونیئر ٹینس ٹورنامنٹ انڈر 12 کا باقاعدہ افتتاح

لاہور میں راوی کپ اے ٹی ایف ایشین جونیئر ٹینس ٹورنامنٹ انڈر 12 کا باقاعدہ افتتاح

لاہور:نشتر پارک اسپورٹس کمپلیکس کے اسپورٹس بورڈ پنجاب ٹینس اکیڈمی میں راوی کپ اے ٹی ایف ایشین جونیئر ٹور انڈر 12 کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا۔

تقریبِ رونمائی کے مہمانِ خصوصی سیکریٹری یوتھ افیئرز اینڈ اسپورٹس پنجاب فضل الرحمن تھے، جنہوں نے بین الاقوامی جونیئر ٹینس ایونٹ کا باقاعدہ افتتاح کیا۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمانِ خصوصی فضل الرحمن نے ٹینس کے فروغ کے لیے پی ایل ٹی اے اور سینئر ایگزیکٹو نائب صدر رشید ملک کی خدمات کی سرپرستی کی

اور پنجاب حکومت کی طرف سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔ انہوں نے نشتر پارک ٹینس اکیڈمی کو مستقبل کے ستارے تراشنے کا اہم مرکز قرار دیتے ہوئے اعلان کیا کہ سینٹر کورٹ کی تزئین و آرائش جلد مکمل کی جائے گی اور یہاں مزید قومی و بین الاقوامی ایونٹس منعقد کیے جائیں گے۔

راوی کپ کی سرپرست اور پی ایل ٹی اے نائب صدر انیسہ آغا نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس ایونٹ کے ذریعے طویل عرصے بعد لاہور میں بین الاقوامی جونیئر ٹینس کی واپسی ممکن ہوئی ہے۔

اس ایونٹ کے ذریعے کم سن کھلاڑیوں کو ہوم گراؤنڈ پر اے ٹی ایف رینکنگ پوائنٹس ملیں گے، جس سے انہیں بیرونِ ملک ایونٹس کے مین ڈرا میں جگہ بنانے میں مدد ملے گی۔

پی ایل ٹی اے کے ایس ای وی پی اور ستارۂ امتیاز و تمغۂ امتیاز حاصل کرنے والے راشد ملک نے تمام کھلاڑیوں کو جذبے سے کھیلنے کی ہدایت کی اور اسپانسرز اور اسپورٹس بورڈ کا شکریہ ادا کیا۔

تقریب میں پی ایل ٹی اے صدر کیپٹن (ر) فضیل اصغر، وائٹ بیج ریفری عارف قریشی، ایڈمنسٹریٹر عثمان تاج، ٹورنامنٹ کوآرڈینیٹر فہیم صدیقی سمیت کھلاڑیوں، ان کے والدین اور میڈیا نمائندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

دوسرے روز کے مقابلوں کے نتائجایونٹ کے دوسرے روز کھیلے گئے بوائز انڈر 12 کے مقابلوں میں:ایم فیضان نے مجید علی بچانی کو 7-5، 6-0 سے شکست دی۔ایم دانیال نے ایم روحان ڈوگر کو 6-0، 6-1 سے ہرایا۔

بہروز میمون وینڈر نے ریان عمر خلیل کے خلاف سنسنی خیز مقابلے کے بعد 6-4، 3-6، 10-8 سے کامیابی حاصل کی۔

علی بخاری نے فہد مصطفیٰ کو 6-3، 7-5 سے مات دی۔سالار خان نے غلام مرتضیٰ منو کو 6-2، 6-1 سے شکست دی۔ولی ایم حسان نے حاشر مصطفیٰ کو 6-0، 6-0 سے آؤٹ کلاس کیا۔

گرلز انڈر 12 راؤنڈ روبن مقابلوں میں:امالیہ ایدروس نے رحیمین جاذب کو 6-0، 6-0 سے ہرا دیا۔وجیہہ فاطمہ نے ہانیہ عمر کو 6-0، 6-0 سے شکست دی۔شہرین عمر نے زارا ایدروس کے خلاف 6-1، 7-5 سے کامیابی سمیٹی۔دعا قریشی نے ایمان شہباز کے ریٹائرڈ ہونے پر میچ اپنے نام کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!