
انڈر 15 ورلڈ کپ کی تیاریوں کا لاہور میں آغاز, قومی کیمپ میں 21 کھلاڑیوں کی شمولیت
لاہور: پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) نے فیفا انڈر 15 ورلڈ کپ اینڈ فیسٹیول 2026 کے لیے قومی تیاریوں کا آغاز کردیا ہے، جہاں 21 کھلاڑی 6 اکتوبر سے لاہور میں جاری تربیتی مرحلے کا حصہ ہیں۔
ملک بھر سے ٹیلنٹ کی تلاش کے عمل کے بعد منتخب ہونے والے ان کھلاڑیوں کی کارکردگی کا قومی کوچنگ اسٹاف جائزہ لے گا، جس کے بعد 15 اکتوبر تک 14 رکنی حتمی اسکواڈ کا انتخاب کیا جائے گا۔
ٹیم کی قیادت ہیڈ کوچ احسان اللہ کریں گے، جبکہ جعفر خان گول کیپنگ کوچ اور شاہجان بلوچ اسسٹنٹ کوچ کی ذمہ داریاں انجام دیں گے۔
فیفا انڈر 15 ورلڈ کپ اینڈ فیسٹیول 2026 کے لیے یہ عمل پاکستان کے نوجوان کھلاڑیوں کو عالمی سطح پر اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا اہم موقع فراہم کرے گا۔
حتمی اسکواڈ میں جگہ بنانے کے لیے کھلاڑی قومی کوچنگ اسٹاف کی نگرانی میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔



