کرکٹ

ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 سیزن 5 کا شیڈول جاری، افتتاحی میچ 21 نومبر کو ہوگا

ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 سیزن 5 کا شیڈول جاری، افتتاحی میچ 21 نومبر کو ہوگا

دبئی: ڈی پی ورلڈ انٹرنیشنل لیگ ٹی 20 (آئی ایل ٹی 20) کے پانچویں سیزن کا شیڈول جاری کردیا گیا، دفاعی چیمپئن ڈیزرٹ وائپرز اور گزشتہ سیزن کی فائنلسٹ و سیزن 2 کی چیمپئن ایم آئی ایمریٹس کے درمیان افتتاحی میچ 21 نومبر کو دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

افتتاحی میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 6 بجے شروع ہوگا،

جبکہ ٹورنامنٹ کے تمام شام کے میچز اسی وقت شروع ہوں گے۔سیزن کا دوسرا میچ 22 نومبر کو شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں شارجہ واریئرز اور سیزن 1 کی چیمپئن گلف جائنٹس کے درمیان کھیلا جائے گا،

جو دوپہر 2 بجے شروع ہوگا۔ اسی روز سپر سنڈے کے دوسرے میچ میں دبئی کیپیٹلز کا مقابلہ ابوظبی نائٹ رائیڈرز سے دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں ہوگا۔

ابوظبی نائٹ رائیڈرز 26 نومبر کو زاید کرکٹ اسٹیڈیم میں ایم آئی ایمریٹس کے خلاف میچ سے ابوظبی میں اپنی مہم کا آغاز کریں گے۔متحدہ عرب امارات کے قومی دن ’عید الاتحاد‘ کے موقع پر 2 دسمبر کو لیگ میں ڈبل ہیڈر کھیلا جائے گا۔

پہلے میچ میں ابوظبی نائٹ رائیڈرز اور ڈیزرٹ وائپرز جبکہ دوسرے میچ میں دبئی کیپیٹلز اور ایم آئی ایمریٹس مدمقابل ہوں گے۔34 میچز پر مشتمل ٹورنامنٹ میں ہر ٹیم ڈبل راؤنڈ رابن مرحلے کے دوران 10،10 میچز کھیلے گی۔

گروپ مرحلے کے 30 میچز کے اختتام پر پوائنٹس ٹیبل کی ٹاپ چار ٹیمیں پلے آف مرحلے میں پہنچیں گی، جبکہ سیزن 5 کا فائنل 20 دسمبر کو دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

ٹورنامنٹ کے دوران دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں 15، ابوظبی کے زاید کرکٹ اسٹیڈیم میں 11 جبکہ شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں 8 میچز کھیلے جائیں گے۔ 30 روزہ ایونٹ میں 6 دن ڈبل ہیڈر میچز ہوں گے۔

سیزن 5 میں دنیا کے کئی نامور کرکٹرز ایکشن میں نظر آئیں گے، جن میں بابر اعظم، فخر زمان، نسیم شاہ، شاداب خان، معین علی، فن ایلن، فاف ڈو پلیسی، مارکس اسٹوئنس، مصطفیٰ زاہان رحمان، لیام لیونگ اسٹون، ڈیوڈ ملر، راشد خان،

نکولس پوران، محمد نبی، سکندر رضا اور عادل رشید سمیت دیگر کھلاڑی شامل ہیں۔ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20سیزن 5 کا فائنل 20 دسمبر کو دبئی میں کھیلا جائے گا، جس کے ساتھ ہی 30 روزہ کرکٹ میلہ اختتام پذیر ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!