کراچی(سپورٹس لنک رپورٹر) قومی ہاکی ٹیم کے سابق کوچ اولمپئن سمیر حسین نے کہا ہے کہ وہ سابق کپتان اور کوچ حنیف خان کی بہت عزت کرتے ہیں اور انہیں اپنا آئیڈیل کھلاڑی تصور کرتے ہیں، ان کے خلاف مجھ سے منسوب بیان میں کوئی صداقت نہیں ہے،انہوں نے کہا کہ میرے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا ہے، اس بارے میں مجھے ہدف تنقید بنانا درست نہیں،میں نے منصور احمد کےحوالے سے کہا تھا کہ ہمیں ایسی پالیس بنانی ہوگی کہ مستقبل میں کوئی بھی کھلاڑی اور ہیرو مشکلات کا شکار نہ ہوسکے، کسی کے نام کو کیش کرانے کے بجائے ہمیںسابق اور موجودہ کھلاڑیوں کے لئے حکومتی سطح پر ایک فنڈ قائم کرانے کی ضرورت ہے تاکہ مشکل سے دوچار کھلاڑی اور اس کی فیملی کو کسی قسم کے مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑے، اب بھی ہمیں منصور احمد کی فیملی کے لئے بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔