ٹاؤنٹن(سپورٹس لنک رپورٹ)انگلینڈ میں ہونیوالی ویمنزٹی 20 ٹرائی سیریز کے افتتاحی روز 2میچز کھیلے جن میں جنوبی افریقہ کو شکست کا سامناکرناپڑاجبکہ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ نے کامیابی سمیٹی ۔پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے 66رنز سے کامیابی حاصل کی ۔آسٹریلیا نے ایک وکٹ پر 216رنز بنائے ،سوزی بیٹس نے 124رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی ۔جنوبی افریقہ کی ٹیم 6وکٹوں پر 150رنز بناسکی ۔دوسرے میچ میں انگلش ویمنز نے پروٹیز ویمنز کو 121رنز سے شکست دے دی۔ انگلینڈ نے تین وکٹوں پر251رنز بنائے، ٹیمی بیومنٹ نے 116اور ڈینیلی ویاٹ نے 56 رنز بنائے۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم چھ وکٹوں پر 129رنز بناسکی۔