پشاور(نواز گوھر)26 واں آل پاکستان سپیشل پرسن سپورٹس فیسٹیول اختتام پذیر ہوگیا ‘ مجموعی طورپر خیبرپختونخوا نے پہلی ، پنجاب نے دوسری اور گلگت بلتستان نے تیسری پوزیشن حاصل کی گزشتہ روز کامسیٹس یونیورسٹی ایبٹ آباد میں تقریب تقسیم انعامات منعقد ہوئی اس موقع پر کمانڈنٹ ایس ایس سینٹر ایبٹ آباد بریگیڈئر بختیار اکرم مہمان خصوصی تھے ان کے ہمراہ تحصیل ناظم اسحاق سلیمانی ‘ سابق ڈائریکٹر سپورٹس طارق محمود ‘ ڈائریکٹر آپریشنز سید ثقلین شاہ ‘اے ڈی نعمت اللہ ‘ ذاکر اللہ ‘ایڈمن آفیسر جعفر شاہ سمیت مختلف کھیلوں میں پاکستان کی بین الاقوامی سطح پر نمائندگی کرنیوالے ایتھلیٹس اور دیگر شخصیات بھی موجود تھیں‘تین روزہ فیسٹیول میں ملک بھر سے چھ سو سے زائد کھلاڑیوں نے بھرپور شرکت کرتے ہوئے ستائیس ایونٹس میں اپنی صلاحیتوں کا اظہار کیا ‘فیسٹیول میں خیبرپختونخوا‘پنجاب ‘فاٹا ‘ملتان ‘آزاد کشمیر ‘اسلام آباد ‘گلگت بلتستان سمیت دیگر شہروں سے کھلاڑیوں نے شرکت کرکے اس موقع سے لطف اٹھایا اور اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ‘نتائج کے مطابق فیسٹیول میں خیبر پختونخوا نے پہلی ‘پنجاب نے دوسری جبکہ گلگت بلتستان نے تیسری پوزیشن حاصل کی‘آخر میں کمانڈنٹ ایس ایس سینٹر ایبٹ آباد بریگیڈئر بختیار اکرم ‘تحصیل ناظم اسحاق سلیمانی اور طارق محمود نے کھلاڑیوں میں میڈلز ‘ٹرافیاں اور دیگر انعامات تقسیم کئے نتائج کے مطابق آخر ی روز ہونیوالے ایونٹس میں سٹینڈنگ ہینڈی کیپ کرکٹ کے مردوں کے فائنل میں خیبر پختونخوا سپورٹس بورڈ نے بنوں کو تیس رنز سے ہرا دیا ‘سپورٹس بورڈ نے 52 رنز بنائے جس میں عدیل 33 رنز کیساتھ نمایاں رہے جواب میں بنوں کی ٹیم اکیس رنز پر آؤٹ ہوگئی ‘وہیل چیئرکرکٹ میں روسٹ لاہور نے ملاکنڈ کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی ملاکنڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے 64 رنز بنائے سیف 36 اور عتیق 22 رنز کیساتھ نمایاں رہے لاہرو نے ہدف چار وکٹوں پر حاصل کرلیا مثال خان پندرہ‘الطاف پندرہ جبکہ صابر 33 رنز کیساتھ نمایاں رہے ‘بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ میں ایبٹ آباد نے ملتان کو سات وکٹوں سے شکست دی ایبٹ آباد نے پہلے کھیلتے ہوئے 173 رنز سکور کئے جواب میں ملتان نے ہدف تین وکٹوں پر حاصل کرلیا ‘خواتین کے وہیل چیئر کرکٹ ایونٹ میں ایبٹ آباد نے ایس او پی پشاور کو آٹھ وکٹوں سے شکست دی پشاور نے 43 رنز بنائے جس میں زینب 21 اور عر وج 17 رنز کیساتھ نمایاں رہیں ‘جواب میں ایبٹ آباد نے ہدف 2 وکٹوں پر حاصل کرلیا ‘جبین تیس اور فرحت پندرہ رنز کیساتھ نمایاں رہیں
‘پاور لفٹنگ کے مقابلوں میں چالیس کے جی میں روسٹ لاہور کے نواز نے پہلی ‘پی ایس آر ڈی کے بلال نے دوسری جبکہ جی اے ڈی کے جعفر نے تیسری پوزیشن حاصل کی‘پچاس کے جی کی کلاس میں ایبٹ آباد کے ذوالفقار نے پہلی ‘پشاور کے عمران الدین نے دوسری جبکہ صدام نے تیسری پوزیشن حاصل کی‘پاور لفٹٹنگ کے مردوں کے مقابلوں میں 70 کے جی کی کلاس میں پی ایس آر ڈی کے ابرار نے پہلی ‘بنوں کے شاہ فیصل نے دوسری جبکہ ایبٹ آباد کے نثار نے تیسری پوزیشن حاصل کی‘80 کے جی کی کلاس میں ڈریم لاہور کے ناصر بٹ نے پہلی ملتان کے اعظم نے دوسری جبکہ پشاور کے محمد فیاض نے تیسری پوزیشن حاصل کی ‘ ٹیبل ٹینس کے مقابلوں میں پشاور کے عبداللہ نے پہلی جبکہ ایس پی ڈی اے کے ابراہیم نے دوسری پوزیشن حاصل کی ‘وہیل چیئر ٹیبل ٹینس کے مقابلوں میں ایس او پی کے الطاف الرحمان نے پہلی جبکہ پی ایس ڈی کے احسان دانش نے دوسری پوزیشن حاصل کی ‘بیڈمنٹن میں وہیل چیئر کے مقابلوں میں احسان دانش اور الطاف الرحمان نے پہلی جبکہ ذوالفقار اور ابرار نے دوسری پوزیشن حاصل کی ‘بیڈمنٹن خواتین کے مقابلوں میں ایس او پی پشاور کی فضیلت نے پہلی اورگلشن نے دوسری پوزیشن اپنے نام کی‘ویمنز پاور لفٹنگ کے مقابلوں میں پشاوراے آر پی ڈی اے کی گلشن نے پہلی ‘افشاں نے دوسری اور فرحت قریشی نے تیسری پوزیشن حاصل کی ‘ویمنز وہیل چیئر ریس میں ایبٹ آباد کی زینب نے پہلی ‘لیلیٰ نے دوسری جبکہ پشاور کی حسنہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی ‘وہیل چیئر ٹیبل ٹینس ویمنز مقابلوں میں ایس او پی پشاور کی زینب برکت پہلے اور زینب نوردوسرے نمبر پر رہیں۔