کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ) کے سی سی اے زونV’بی‘ ڈویثرن لیگ میں مزید 2میچوں کے فیصلے ہوگئے۔ لانڈھی جیم خانہ نے کورنگی فائٹر کو 87رنز کی شکست سے دوچار کیا جبکہ قاسمی جیم خانہ کو 36بی جیم خانہ کیخلاف 64رنز کامیابی حاصل ہوئی۔ محمد احسان اور شیخ حیدر کے مابین دوسری وکٹ پر 80رنز کارامد رنز ، محمد حسن کی4وکٹیں رائیگاں۔ طاہر خلیل نے 83رنز کی اننگز کھیلی اور قاسمی جیم خانہ کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا خلیل کی 5وکٹیں بھی کارامد ثابت ہوئیں۔لانڈھی جیم خانہ گراؤنڈ پر میزبان ٹیم نے 29.2اوورز میں تمام وکٹوں پر 208رنز اسکور بک میں درج کرائے۔ محمد احسان 89رنز اور شیخ حیدر نے 48رنز کی اننگز کھیلی۔ دونوں کھلاڑیوں کے مابین دوسری وکٹ پر 80رنز جوڑے گئے۔ اکرام اﷲ نے 23رنز بنائے۔ 4کھلاڑی بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹے۔ محمد حسن نے ابتدائی 4وکٹیں اپنے نام کیں۔ محسن علی کو 3اور علی رضا کو 2وکٹ ملے۔ کورنگی فائٹر کی جوابی اننگز 121رنز 9وکٹوں پر محدود ری۔ عمیر ملک 27، محمد حسن 17اور ارسلان عمر 15رنز کے ساتھ اپنی ٹیم کے نمایاں اسکورر رہے۔ نوید شاہ، اور عدنان احمد نے 2,2وکٹیں باہم تقسیم کیں۔دوسرے میچ میں قاسمی جیم خانہ نے 213رنز تمام کھلاڑیوں کے نقصان پر اسکور کئے۔ طاہر خلیل نے 83رنز کی اننگز کھیلی۔ علی محمد نے 32اور جبران خان نے 21رنز اسکور کئے ۔محمد عرفان نے 40رنز کے عوض 4کھلاڑیوں کو نشانہ بنایا۔ محمد شہزاد کو 47رنز پر 2وکٹیں ملیں۔36بی جیم خانہ کی جوابی اننگز 149رنز پر تمام ہوگئی محمد عرفات 58رنز کے ساتھ بھرپور مزاحمت کرتے نظر آئے۔ محمد جمال نے 23رنز کے ساتھ ڈبل فیگر اننگز کھیلی۔ خلیل نے 33رنز پر 5حریف کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ ایمپائرز سیف اﷲ مگسی، اویس اقبال اور یاسر خان تھے۔