اسلام آباد (سپورٹس لنک رپورٹ) پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی اور چیرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی کی ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور سے ملاقات ، میجر جنرل آصف غفور نے ڈیرن سیمی کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے ڈیرن سیمی کی ایک بار پھر پاکستان آمد اور پاکستانیوں سے محبت کے جذبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ ڈیرن سیمی جس طرح پاکستان سے محبت کرتے ہیں پاکستانی قوم کے بھی ان کے لیے یہی جذبات ہیں ، میجر جنرل آصف غفور نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے ڈیرن سیمی کو پاکستان میں خوش آمدید کہا اور امید ظاہر کی کہ گزشتہ دو سالوں کی طرح اس سال بھی پاکستان میں میچز کامیابی سے ہمکنار ہوں گے ۔ڈیرن سیمی اور جاوید آفریدی نے ڈی جی آئی ایس پی آر کو پشاور زلمی کی شرٹ بھی پیش کی ۔