دبئی (سپورٹس لنک رپورٹ)چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کہا کہ تین سال میں پاکستان سپر لیگ پاکستان کا فخر بن چکی ہے، لیگ کا مقصد نوجوان کھلاڑیوں کو اپنا ہنر دکھانے کا موقع دینا ہے۔دبئی میں پی ایس ایل 4 کی ٹرافی کی تقریب رونمائی کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پی ایس ایل ٹرافی پاکستان کی ثقافت اور روایات کے ساتھ اس کےمستقبل کی عکاس ہے۔احسان مانی نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ کا اب تک کا سفر شاندار ہے، ایونٹ کی کامیابی میں فرنچائز اونرز، اسپانسرز اور سب سے زیادہ کردار کھلاڑیوں نے ادا کیا۔یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ کی افتتاحی تقریب 14 فروری کو دبئی میں ہوگی اور اسی روز افتتاحی میچ لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیڈڈ کے درمیان کھیلا جائیگا۔