دبئی (سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے چوتھے ایڈیشن کے دوسرے میچ میں کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 7 رنز سے شکست دے دی۔دبئی میں کھیلے جا رہے ایونٹ کے دوسرے میچ میں کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے ٹاس کا سکہ اپنے حق میں پلٹنے کے بعد پہلے بلے بازوں کو آزمانے کا فیصلہ کیا۔کراچی کنگز کے لیام لیونگسٹن اور بابر اعظم اپنے کپتان کی امیدوں پر پورا اترتے ہوئے پی ایس ایل کی تاریخ کی سب سے بڑی شراکت دار قائم کی ہے۔لیام لیونگسٹن 16ویں اوور میں 82 رنز بنانے کے بعد کرس گرین کی گیند پر آؤٹ ہوئے تو یہ ملتان سلطانز کے لیے 157 رنز دینے کے بعد پہلی کامیابی تھی۔اس کے بعد شعیب ملک کے باؤلرز کا جادو ایسا چلا کہ بابر اعظم بھی 77 رنز بنانے کے بعد کرس گرین کی ہی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔اوپنرز کے علاوہ کراچی کنگز کا کوئی دوسرا کھلاڑی دو ہندسوں میں رنز بھی نہ بنا سکا اور پوری ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 183 رنز ہی بناسکی۔سلطانز کی جانب سے کرس گیرین 3 وکٹیں لے کر نمایاں رہے جبکہ جنید خان اور آندرے رسل نے بھی ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپیئن اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو 5وکٹوں سے شکست دی تھی۔میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔
ملتان سلطانز: شعیب ملک(کپتان)، شان مسعود، ٹام مورس، لوری ایونز، کرس گرین، حماد اعظم، آندرے رسل، شاہد آفریدی، جنید خان، محمد عرفان اور محمد الیاس۔
کراچی کنگز: عماد وسیم(کپتان)، لیام لیونگسٹن، بابر اعظم، کولن انگرام، روی بوپارہ، محمد رضوان، سکندر رضا، عثمان شنواری، سہیل خان اور عمر خان۔