کرکٹکرکٹ ورلڈکپ 2019

ویسٹ اندیز سے شکست: پی سی بی کپتان سرفراز احمد کی حمایت میں سامنے آ گیا

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں ورلڈ کپ میں 7 وکٹ کی ذلت آمیز شکست کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کپتان سرفراز احمد کی حمایت میں سامنے آ گیا۔میچ میں شرمناک کارکردگی کے 24 گھنٹے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کی ویب سائٹ پر سرفراز احمد کا تفصیلی بیان جاری کیا گیا جس میں ان کا کہنا ہے مجھے یقین ہے کہ ہمارے پرستار ویسٹ انڈیز کے خلاف شکست سے مایوس ہوئے ہوں گے، اس وجہ سے بھی کہ ہماری شکست کا انداز اچھا نہیں تھا، ہم بھی ایسی شکست کے انداز سے متاثر ہوتے ہیں۔سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ آندرے رسل نے جو دو وکٹیں، فخر زمان اور حارث سہیل کی حاصل کی تھیں، ان وکٹوں نے ہم پر دباؤ بڑھا دیا تھا اور جب آپ پہلے 10اوورز میں تین وکٹیں کھو دیں تو واپسی کرنا مشکل ہو جا تا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!