اسلام آباد(نواز گو ھر) پاکستان پنچک سلت فیڈریشن کے زیر اہتمام تیسری قو می مینز اینڈ وومنز پنچک سلت چیمپین شپ ہفتہ سے گجرات میں شروع ہو گی جس میں ملک بھر سے 200سے زائد کھلاڑی اور آفیشلشز شر کت کریں گے ،پاکستان پنچک سلت فیڈریشن کے خازن مہرمحمد طارق نے بتایا کہ چیمپین شپ کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں اور دو روزہ تک جاری رہنے والی چیمپئن شپ میں پنجاب سے دو جبکہ سندھ ، خیبر پختونخوا ، فاٹا،بلوچستان ،گلگت بلتستان اور اسلام آباد سے ایک، ایک ٹیم کے علاوہ پاکستان ریلوے کی ٹیم شر کت کرے گی۔ مہر محمد طارق نے بتایا کہ پنچک سلت مارشل آرٹ سپورٹس ہے جو پاکستان میں قدرے نیا کھیل ہونے کے باوجود تیزی سے مقبول ہو رہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان اس کھیل میں دو بار عالمی چیمپین شپ میں شر کت کر چکا ہے، گو کہ اس کھیل میں ہمارے کھلاڑیوں نے ابھی تک کوئی میڈل اپنے نام نہیں کیا تاہم عالمی چیمپین شپس میں شر کت سے ہمارے کھلاڑیوں کو بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا ہے اور انکی کارکردگی بہت بہتری آئی ہے۔ مہر طارق محمود کا کہنا تھا کہ رواں برس انڈونیشیا جکارتہ میں ہونے والے ایشین گیمز میں پنچک سلت کے کھیل کو شامل کیا گیا ہے اور یہ بھی اطلا عات ہیں کہ 2022 ء ٹوکیو اولمپکس میں بھی انہیں شامل کیا جائے رہا ہے۔