لاہور (سپورٹس لنک رپورٹ) قومی خواتین کرکٹرز کے ہائی پرفارمنس کیمپ کا آغاز 16اگست سے ہوگا۔30خواتین کرکٹرز پر مشتمل ہائی پرفارمنس کیمپ 31 اگست تک جاری رہے گا۔کیمپ کے دوران قومی خواتین کرکٹرز 28 اگست کو کاکول ملٹری اکیڈمی میں ٹریننگ کریں گی۔کھلاڑیوں میں عالیہ ریاض، عروب شاہ، عائشہ ناز، عائشہ ظفر، بسمعہ معروف، ڈیانا بیگ، فاطمہ ثنا اور حرینہ سجاد ،ارم جاوید ، جویریہ رف، جویریہ ودود، کائنات حفیظ، کائنات امتیاز، ماہم طارق، منیبہ علی، بی بی ناہیدہ اور نجیہہ علوی ،نشرہ سندھو، نتالیہ پرویز، نداراشد، رامین شمیم، صبا نذیر، سعدیہ اقبال، ثنا میر، سدرہ امین، سدرہ نواز، سوہا فاطمہ، طوبہ حسین، عمیمہ سہیل اور وحیدہ اختر بھی کھلاڑیوں میں شامل ہیں