لندن(سپورٹس لنک رپورٹ)دنیا بھر میں فلم اسٹارز اور کھلاڑیوں کے پرستار اپنے ہیروز کے ساتھ سیلفیاں اور آٹوگراف لیتے ہیں لیکن کبھی کسی نے اپنے ہیرو کا موبائل فون نہیں چرایا ہوگا۔
پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کیساتھ اپنی نوعیت کا انوکھا واقعہ اس وقت پیش جب پرستاروں ان کے ساتھ سیلفیاں بنوا رہے تھے۔عامر خان کے فین نے سیلفی لینے کے دوران ان کا فون چْرا لیا جس کا شکوہ انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر کیا۔باکسر نے انسٹا گرام پر غصے کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ
‘ایک مداح میرے ساتھ سیلفی لینے آیا اور سیلفی لیتے وقت میز پر رکھا میرا فون چوری کر لیا۔انہوں نیمایوسی کا اظہار کرتے ہوئے مزید لکھا کہ دنیا میں اب بھی ایسے لوگ ہیں۔