ٹنڈوجام(سپورٹس لنک رپورٹ)سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام میں جارہی جشن آزادی سندھ فٹ سال چیمپئن شپ فرینڈز فٹ سال ٹنڈوجام کی ٹیم نے فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا تفصیلات کے مطابق سندہ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام میں جارہی
جشن آزادی سندھ فٹ سال چیمپئن شپ کا پہلا سیمی فائنل ینگ مسلم میرپورخاص اور فرینڈز فٹ سال کلب ٹنڈوجام کے مابین کھیلا گیا۔ فرینڈز فٹ سال کلب ٹنڈوجام کی ٹیم نے 1۔6 سے جیت کر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔ فرینڈز فٹ سال کلب کے کھلاڑی اختر بلوچ اور احسان اور نصیر راجپوت نے 2,2 گول اسکورکئے ۔
چیمپئن شپ کے آخری کواٹر فائنل میںٹنڈو جام کی شہدا اسپورٹس کلب نے ینگ شاہین بدین کو 3۔6 اورینگ اسٹار ٹنڈوجام نے ذیل پاک حیدرآباد کو 0۔2 سے ہرا کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔
دوسرا سیمی فائنل ٹنڈو جام کی دو ٹیموں ینگ اسٹار اور شہدا اسپورٹس کے مابین کھیلا جائے گا ۔پہلے سیمی فائنل میں مہمان خصوصی سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کے ڈائریکٹر کیمپس اشرف رستم سے کھلاڑیوں کا تعارف کرایا گیا جبکہ چیمپئن شپ آرگنائزر انوار حسین خانزادہ نے مہمان خصوصی کوسندھ کا روایتی تحفہ اجرک پیش کیا
اس موقع پر انوار حسین خانزادہ نے کہا کہ چیمپئن شپ کا فائنل 22 اگست بروز جمعرات کو کھیلا جائے گا چیمپئن شپ میں ریفری کے فرائض حاجی صغیر راجپوت عبدالتوحید عرف چھوٹو ،وسیم،عتیق الرحمن،کامل حنیف راجپوت نے ادا کئے
جبکہ اس موقع پر سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کے اسسٹنٹ پبلک ریلیشن آفیسر غلام مرتضی چانڈیو۔سندھ فٹ سال ایسوسی ایشن کے میڈیا کوارڈینٹر محمد اختر آرائیں، کلیم راجپوت،مومن راجپوت کے علاوہ کھلاڑیوں و شائقین کی کثیر تعداد موجود تھی۔