پانچویں بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم نے نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے آسٹریلیا کے خلاف 40 اوورز میں 563 رنز بنا لئے۔
متحدہ عرب امارات کے شہر عجمان کے ایم سی سی گراونڈ پر کھلیے جارہے میچ میں پاکستان نے آسڑیلیا کے خلاف مقررہ 40 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 563 رنز بنائے جو کہ ایک روزہ کرکٹ کا نیا ورلڈ ریکارڈ ہے۔
اس سے قبل 2010 میں پاکستان نے ہی جنوبی افریقا کے خلاف نیولینس پارک سہارا گراونڈ کیپ ٹاون میں 517 رنز بنا کرورلڈ ریکارڈ قائم کیا تھا۔
پاکستان کی جانب سے عامر اشفاق نے ڈبل سنچری اسکور کی اور وہ 208 رنز بنا کر ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے۔