کولمبو (سپورٹس لنک رپورٹ)نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں اننگز اور 65 رنز سے شکست دے کر سیریز ایک۔ایک سے برابرکر دی، ٹام لیتھم 154 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر نمایاں رہے۔کولمبو میں کھیلے گئے ٹیسٹ کے پانچویں اور آخری روز نیوزی لینڈ نے 382 رنز پانچ کھلاڑی آؤٹ پر نامکمل اننگز شروع کی تو ویٹلنگ نے 81 اور گرینڈہوم نے 83 رنز کے ساتھا اننگز کو آگے بڑھایا۔گرینڈہوم نے انفرادی اسکور میں کوئی بھی اضافہ کیے بغیر پویلین لوٹ گئے۔
ٹم ساؤتھی ویٹلنگ کا ساتھ دینے میدان میں اُترے اور 24 رنز بنائے، اس دوران ویلنگ نے اپنی سنچری مکمل کی، مجموعی اسکور 431 ہوا تو کپتان کین ولیم سن نے اننگز ڈکلیئر کرنے کا اعلان کردیا۔یوں میزبان سری لنکا نے 187 رنز کے خسارے سے اپنی دوسری اننگز کا آغاز کیا، لیکن کیوی بولرز کی عمدہ بولنگ کے باعث سری لنکن ٹیم 122 پر ڈھیر ہوگئی۔ڈک ویلا 51، کرونا رتنے 21، مینڈس 20 اور لکمل 14 رنز کے ساتھ ڈبل فیگر میں اسکور کرسکے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ، ٹم ساؤتھی، اعجاز پٹیل اور سومر ویلی نے دو، دو جبکہ گرینڈہوم نے ایک وکٹ حاصل کی۔شاندار بیٹنگ پرفارمنس پر ٹام لیتھم کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔تین میچوں کی سیریز کا آخری اور فیصلہ کن ٹیسٹ 6 ستمبر سے پالی کیلے میں کھلا جائے گا۔