کراچی: قومی ٹیم کے لیفٹ آرم فاسٹ بالرمحمد عرفان نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں امریکا میں باسکٹ بال لیگ کھیلنے کی دعوت ملی تھی جسے انہوں نے مسترد کر دیا۔
کراچی میں ڈیپارٹمنٹل ون ڈے کپ کے فائنل کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد عرفان کا کہنا تھا کہ انہیں امریکی باسکٹ بال فیڈریشن کی جانب سے آفر ملی تھی جسے انہوں نے مسترد کر دیا کیوں کہ وہ پاکستان کی کرکٹ میں نمائندگی کرنا چاہتے تھے۔
عرفان کا کہنا تھا کہ پاکستان ان کی پہلی ترجیح ہے اور وہ اپنے ملک کے لیے کھیلنا جاری رکھیں گے۔ یاد رہے کہ ایک وقت تھا جب محمد عرفان کو باسکٹ بال کھیلنا پسند تھی اور انہوں پاکستان آرمی کی جانب سے اس کھیل میں بھی حصہ لیا تھا۔