اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے انگلینڈ کو 8 وکٹ سے ہرا کر 6 ٹی20میچوں کی سیریز میں 0-2 سے برتری حاصل کر لی۔
بدھ کو اوول کرکٹ گراؤنڈ عجمان میں کھیلی گئی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ انگلینڈ کرکٹ ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں9 وکٹ کے نقصان پر132رنز سکور کئے۔
سیم مورے نی21 اور ای ڈی ہوسل نے 18رنز بنائے۔ پاکستان کی طرف سے بدرمنیر نی3 جبکہ محمد شاہ زیب اور ساجد نواز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ جواب میں پاکستان نے مطلوبہ ہدف 13ویں اوورز میں 2 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
انیس جاوید55 اور محسن خان نے 50رنز بناکر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ دونوں کھلاڑیوں کے درمیاں تیسری وکٹ میں 118رنز کی پارٹنر شپ ہوئی۔ انیس جاوید کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا۔