لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلی جانے والی ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے دوسرے میچ میں مہمان ٹیم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں بنگلہ دیشی ٹیم کے کپتان نے ٹاس جیت کر پاکستانی ٹیم کو فیلڈنگ کی دعوت دی۔پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کی طرح دوسرے میچ میں بھی شرکت کے لیے شائقین کی بڑی تعداد اسٹڈیم پہنچی اور اپنی ٹیم کو سپورٹ کرنے کے لیے مختلف پلے کارڈز بھی ان کے پاس موجود ہیں۔3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا فاتحانہ انداز میں آغاز کرنے والی قومی ٹیم میں دوسرے میچ کے لیے کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔
گزشتہ روز کھیلے گئے پہلی ٹیم میں پاکستان نے مہمان ٹیم بنگلہ دیش کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔قذافی اسٹیڈیم میں ہی کھیلے گئے اس میچ میں بنگلہ دیش نے پہلے کھیلتے ہوئے گرین شرٹس کو 142 رنز کا ہدف دیا تھا۔جس کے جواب میں گرین شرٹس نے شعیب ملک کی نصف سنچری اور اپنا پہلا میچ کھیلنے والے احسن علی کے 36 رنز کی بدولت مذکورہ اسکور 5 وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا تھا۔آج کھیلے جارہے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔
پاکستان: بابر اعظم(کپتان)، محمد حفیظ، شعیب ملک، افتخار احمد، محمد رضوان، عماد وسیم، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی، محمد حسنین اور حارث رؤف۔
بنگلہ دیش: محمد محموداللہ(کپتان)، تمیم اقبال، محمد نعیم، مٹن داس، متٓحمد متھن، سومیا سرکار، عفیف حسین، امین الاسلام، الامین حسین، شفیع الاسلام اور مستفیض الرحمٰن۔