کرکٹ

سرفراز احمد بیٹی کے باپ بن گئے

کراچی (سپورٹس لنک رپورٹپاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور ٹیسٹ وکٹ کیپر سرفراز احمد کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی، اس خبر کا اعلان انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیا۔سرفراز احمد نے ٹوئٹر پر ایک تصویر شیئر کی جس میں ان کا بیٹا اپنی بہن کو گود میں لیے ہوئے ہے۔اس پر کرکٹر نے لکھا کہ خدا نے انہیں بیٹی کی رحمت سے نواز دیا۔

سرفراز احمد کی اس ٹوئٹ کے بعد مداحوں کے ساتھ ساتھ قومی ٹیم کے کئی کھلاڑیوں نے ٹوئٹ کے ذریعے انہیں مبارکباد دینا شروع کردی۔خیال رہے کہ سرفراز احمد اور سیدہ خوشبخت کی 2015 میں شادی ہوئی تھی۔ان کے ہاں پہلے بیٹے کی پیدائش 2017 میں ہوئی تھی جس کا نام انہوں نے عبداللہ رکھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!