راولپنڈی(گوہر نواز سے)قومی ایک روزہ ریجنل کرکٹ کپ 2018ء کے پہلے روز راولپنڈی، لاہوروائٹس، پشاور اور کراچی ریجنز کی ٹیموں نے فاتحانہ آغازکیا۔ پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں راولپنڈی ریجن نے ٹاس جیت کراسلام آباد ریجن کوپہلے بیٹنگ کی دعوت دی، اسلام آباد کی ٹیم نے مقررہ 50اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر 196رنز بنائے، اسلام آباد کی جانب سے فیضان ریاض 53، شہزاداعظم 36، زوہیب احمد 31اور شاہدیوسف 25رنز بناکر نمایاں رہے، راولپنڈی کی جانب سے سہیل تنویر نے 4جبکہ صدف حسین اوریاسر علی نے 2،2کھلاڑی آئوٹ کئے۔ جواب میں راولپنڈی کی ٹیم نے 40.1اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر 197رنز بناکر میچ4وکٹوں سے جیت لیا، راولپنڈی کی جانب سے افتخاراحمد نے ناقابل شکست 61، نویدملک نے 60اور اظہرعلی نے 52رنز بنائے، اسلام آباد کی جانب سے رضاحسن اورحمزہ ندیم نے 2،2وکٹیں حاصل کیں۔ نیشنل گرائونڈ اسلام آباد میں لاہورریجن وائٹس نے ٹاس جیت کر لاہورریجن بلیوز کوپہلے بیٹنگ کی دعوت دی، لاہوربلیوز نے 43اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 272رنزبنائے، لاہور بلیوز کے محمدسعد نے 96، سمیع اسلم 44، سعدنسیم 44، کامران اکمل 41اور عمراکمل 29رنز بناکر نمایاں سکورر رہے، لاہوروائٹس کی جانب سے عمیدآصف نے 3اور ظفر گوہر نے 2وکٹیں حاصل کیں، جواب میں لاہوروائٹس نے 43اوورز میں 8وکٹ پر 273رنز بناکر میچ 2وکٹوں سے جیت لیا، لاہوروائٹس کی جانب سے عثمان صلاح الدین ناقابل شکست 94، عدنان اکمل 45، عمیدآصف 34، حمزہ پراچہ 29اور عمر صدیق 23رنز بنا کر نمایاں رہے، لاہوربلیوز کی جانب سے رضا علی ڈار، قیصر اشرف اور اعزاز چیمہ نے 2، 2کھلاڑی آئوٹ کئے۔ ڈائمنڈ گرائونڈ اسلام آباد میں پشاور نے ٹاس جیت کر فاٹاکو پہلی باری دی، فاٹا کی ٹیم 46.4اوورز میں 219رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی، فاٹا کی جانب سے خوشدل شاہ 61، فوادخان 39، یاسر حمید 28اور محمدعرفان 25رنز ناٹ آئوٹ بنا کرنمایاں بلے بازرہے، پشاور کی جانب سے ذوہیب احمد، عزیزاللہ اور تاج ولی نے 2،2وکٹیں حاصل کیں، جواب میں پشاور کی ٹیم نے 45.1اوورمیں3وکٹوں کے نقصان پر 223رنز بنا کر 7وکٹوں سے میچ اپنے نام کرلیا، پشاور کی جانب سے صاحبزادہ فرحان نے 88، اشفاق احمد نے 58اور محمدرضوان نے 40رنزناٹ آئوٹ بنائے، فاٹا کی جانب سے سہیل اختر نے 2وکٹیں حاصل کیں۔ کے آرایل گرائونڈ راولپنڈی میں کراچی ریجن نے ٹاس جیت کرفیصل آباد کو پہلے بیٹنگ دی، فیصل آباد کی پوری ٹیم 36اوورز میں 77رنز پر ڈھیر ہوگئی، فیصل آباد کے کپتان مصباح الحق 12سکور کرسکے اورکوئی کھلاڑی وکٹ پر نہ ٹھہرسکا، کراچی کی جانب سے انورعلی، راحت علی اور ضیاء الحق نے 3،3کھلاڑی آئوٹ کئے، جواب میں کراچی کی ٹیم نے 25اوورز میں 5وکٹوں پر 79رنز بناکر میچ میں 5وکٹ سے فتح حاصل کرلی، کراچی کی جانب سے اکبرالرحمان 24اور دانش عزیز 16رنز بنا کر نمایاں رہے، فیصل آباد کی جانب سے وقاص مقصود نے 3وکٹیں حاصل کیں۔