کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ)فخر پاکستان فخر کراچی پاکستان کی بیٹی 7سالہ ماشل آرٹس چیمپئن فاطمہ نسیم نےنئی تاریخ رقم کر دی بھارتی کھلاڑی شورتی ایس کو شکست دے کر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام لکھوالیا اور گنیز ورلڈ ریکارڈ میں دنیا کی سب سے کم عمر ماشل آرٹس کھلاڑی ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا گنیز ورلڈ ریکارڈ نے ایمیل کے زریعے تصدیق کر دی جبکہ گنیز ورلڈ ریکارڈ نے تمام تفصیلات اپنی ویب سائیٹ پربھی جاری کر دیں تفصیلات کے مطابق فاطمہ نسیم نے ایک منٹ میں دونوں ہاتھوں سے 211 مرتبہ کہنی مارنے کا بھارتی ریکارڈ چکناچور کر دیا
فاطمہ نسیم نے ایک 242 مرتبہ دونوں ہاتھوں سے کہنی کو ٹارگٹ پر ہٹ کیا اور واضح برتری کے ساتھ ریکارڈ کو پاکستان کے نام کیا بھارتی کھلاڑی شوروتی ایس نے یہ ریکارڈ 2018 میں بنایا تھا جو ابھی تک ناقابل شکست تھا عمومی طور پر اس عمر میں لڑکیاں گڈی گڈے سے کھیلنے کا شوق رکھتی ہیں مگر فاطمہ اپنی ماشل آرٹس پریکٹس پر ابھی سے خاص توجہ دیتی ہیں اور ننچکو ہو یا ٹایئل روڑنا ہو پنچ ہو یا ککس ان کی مہارت لاجواب ہے اور فاطمہ اب تک کراچی چیمئین شپ میں گولڈ میڈل بھی حاصل کیا ہے
وا ضح رہے کہ فاطمہ نسیم پاکستان کے لیۓ سب سے زیادہ عالمی ریکارڈ بنانے والے ماشل آرٹس چیمپئن محمد راشد کی صاحبزادی ہیں جو نے 60 عالمی ریکارڈ بناچکےہیں اور خود بھی بھارت کے 15 سے زیادہ ریکارڈ توڑ چکے ہیں فاطمہ کا اس ریکارڈ کے بعد کہنا ہے فائٹ میں انٹرنیشنل چیمئن شپ میں گولڈ میڈل حاصل کرنا ان کا ہدف ہے اور وہ چاہتی ہیں کہ پوری دنیا میں پاکستان کا نام بلند کریں یہاں یہ بات بھی قبل زکر ہے کی پاکستان اکیڈمی آف ماشل آرٹس کی جانب سے بنایا جانے والا 75 واں عالمی ریکارڈ ہے