کراچی(سپورٹس لنک رپورٹ) کراچی اسپورٹس فاؤنڈیشن کے چیئرمین آصف عظیم نے کہا ہے کہ کسی بھی کھیل کو پروان چڑھانے میں اکیڈمیزکلیدی کردار ادا کرتی ہیں فٹبال دنیا میں سب سے زیادہ کھیلا اور دیکھے جانے والا اسپورٹس ہے پاکستان میں لیاری کو فٹبال کی نرسری کہا جاتا ہے یہ کھیل لیاری کی پہچان اور یہاں کے نوجوان اس کھیل سے جنون کی حد تک لگاؤرکھتے ہیں ماضی میں بھی یہاں سے کئی کھلاڑیوں نے انٹرنیشنل اور قومی سطح پر اپنے کھیل سے ملک کا نام روشن کیا ہے
ا ن خیالات کااظہارانہوں نے ککری گراؤنڈ لیاری میں پاکستان کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر جاویدعرب کی نگرانی میں قائم جافا (JAFA) سوکراکیڈمی کے دورے کے موقع پر کیا اس موقع پر فاؤنڈیشن کے صدر سید وسیم ہاشمی، ایس وی پی تہمینہ آصف، سیکریٹری مراد حسین، فنانس سیکریٹری محمد ناصراور ایگزیکٹیو کمیٹی کے رکن فراز اعجازبھی موجود تھے چیئرمین کے ایس ایف آصف عظیم کاکہنا تھا کہ دنیا بھرمیں گراس روٹ لیول سے ہی کھلاڑیوں کو اکیڈمیز میں جسمانی اور کھیل کے ٹیکنیکل امور سے متعلق تربیت دی جاتی ہے جس کے باعث انٹرنیشنل ایونٹس میں ان کی کارکردگی میں نمایاں بہتری آتی ہے ہمارے کھلاڑی بھی خداداد صلاحیتوں سے مالا مال ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت اور پرائیوٹ سیکٹر سے کھلاڑیوں کو کھیل کے بنیادی ڈھانچے (انفراسٹرکچر)کی فراہمی کویقینی بنانے کیلئے اقدامات کئے جائیں
تا کہ کھلاڑی اپنے ٹیلنٹ کا بھرپور اظہار کرسکیں آصف عظیم کا مزید کہنا تھا کہ فٹبال اکیڈمی میں کوالیفائڈ کوچز کی تربیت سے ہمیں مستقبل کے اسٹارز کھلاڑی بنانے میں بہت مدد ملے گی کے ایس ایف کے صدر سیدوسیم ہاشی کاکہنا تھا کہ موجودہ دور میں کھلاڑیوں کی کارکردگی ان کی سوفیصدجسمانی فٹنس سے مشروط ہے فٹ بال کے مقامی کوچز اور کھلاڑیوں کوتجربہ کار انٹرنیشنل کوچز کی ٹریننگ سے جہاں ان کا فٹنس لیول بہتر ہوگا وہیں ان کی کارکردگی میں بھی نمایاں بہتری آئے گی جافا سوکراکیڈمی میں زیرتربیت کھلاڑیوں کیلئے کراچی اسپورٹس فاؤنڈیشن اپنا بھرپور تعاون اور مکمل معاونت فراہم کرے گا
مجھے امید ہے کہ اکیڈمی میں تربیت حاصل کرنے والے کھلاڑی مستقبل پاکستان کیلئے انٹرنیشنل ایونٹس میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے ایس وی پی تہمینہ آصف کاکہنا تھا کہ ہماری خواتین جیٹ جہاز چلانے کے ساتھ ساتھ دنیا کی بلند ترین پہاڑی چوٹیاں سر کر رہی ہیں توکیا وجہ نہیں کہ ہم اسپورٹس میں بھی اپنی لڑکیوں کو بھرپور مواقع فراہم کریں میں اپنی جانب سے خواتین کھلاڑیوں کو فٹبال کی معیاری ٹریننگ دینے پر جافااکیڈمی کی پوری ٹیم کا شکریہ ادا کرتی ہوں جافا کے چیف کوچ جاوید عرب نے کراچی اسپورٹس فاؤنڈیشن کیجانب سے اکیڈمی کی خصوصی سرپرستی کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی اکیڈمی میں زیرتربیت 200 سے زائد لڑکوں میں سے ابتک 31 کھلاڑی انٹرنیشنل لیول پر پاکستان کی نمائندگی کا اعزاز حاصل کرچکے ہیں جبکہ 50 لڑکیوں میں سے 4 پلیئرز بھی انٹرنیشنل میچز کھیل چکی ہیں اس موقع پر جافا اکیڈمی کی چیف کوچ جاوید عرب نے کے ایس ایف کے صدر وسیم ہاشمی و یگر مہمانوں کو اکیڈمی کے سوینیئر پیش کئے۔