ماسکو (سپورٹس لنک رپورٹ ) روس میں ڈبلیو ٹی اے ٹینس ٹورنامنٹ کے دوسرے راؤنڈ میں ڈنمارک کی کیرولین ووزنیاکی نے میزبان ملک کی اناستاسیا کو ہرا دیا ہے۔ سینٹ پیٹرز برگ ٹینس کے دوسرے مرحلے میں ڈنمارک کی کیرولین ووزنیاکی اور روس کی اناستاسیا مد مقابل ہوئیں۔
ڈبلیو ٹی اے ٹینس
ڈینش کھلاڑی نے زبردست پرفارمنس دکھاتے ہوئے پہلا سیٹ چھ صفر سے اپنے نام کیا۔ دوسرے سیٹ میں بھی انہوں نے مخالف کھلاڑی کو جم کر کھیلنے کا موقع نہ دیا۔ کیرولین نے اس بار با آسانی چھ صفر سے فتح جاصل کر کے اگلے مرحلے میں جگہ بنا لی۔