راولپنڈی( سپورٹس لنک رپورٹ)یوم یکجہتی کشمیرکے سلسلہ میں الفیصل کلب اورہماکلب کی ٹیموں کے درمیان میچ نمائشی فٹ بال میچ 5 فروری کوکراچی کمپنی فٹ بال گرائونڈاسلام آبادمیں کھیلاجائے گا۔میچ کے اختتام پرقومی اسمبلی کے سابق رکن میاں محمداسلم کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کریںگے۔الفیصل کلب کے صدرمحمدشدیرنے بتایاکہ میچ کے لئے دونوںٹیموں کے کھلاڑیوں کے ناموں کااعلان آج ہفتہ کوکیاجائیگا۔