راولپنڈی(نواز گوہر سے)سینٹ کی خصوصی کمیٹی برائے سپورٹس فیڈریشن نے برہمی کااظہارکرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈکے چیئرمین نجم سیٹھی کوآئندہ اجلاس میں طلب کرلیاہے۔گذشتہ روزسینٹ کی خصوصی کمیٹی برائے سپورٹس فیڈریشن کااجلاس زیرصدارت کنوینیئرسینیٹرڈاکٹراشوک کمارمنعقدہوا۔اجلاس میں سینیٹرآغاشاہ زیب خان دورانی، سینیٹرشبلی فراز،سینیٹرکرنل(ر)سیدطاہرحسین مشہدی، فراز،سینیٹرتاج حیدر ،سینیٹرمیاںمحمدعتیق شیخ کے علاوہ وزارت بین الصوبائی رابطہ کے سیکرٹری ابوعاکف،پاکستان سپورٹس بورڈکے ڈائریکٹرجنرل ڈاکٹراخترنوازگنجیرا،پاکستان فٹبال فیڈریشن کے ایڈمنسٹریٹرجسٹسں(ر)اسدمنیر،اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری ونمائندہ پی ایف ایف سیدشرافت حسین بخاری ،پاکستان کرکٹ بورڈکی طرف مشیر برائے چیئرمین شکیل شیخ،چیف آپریٹنگ آفیسرسبحان احمدکے علاوہ سپورٹس بورڈز چاروں صوبوں،فاٹا، آذاد جموں وکشمیر کے نمائندوں نے شرکت کی، اجلاس میں خصوصی کمیٹی نے میچ فکسنگ کا شکار شرجیل خان کی پابندی کے معاملات اورسپورٹس فیڈریشنز کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے سوالات اٹھائے۔ کنوینیئرکمیٹی ڈاکٹر اشوک کمار نے کہا کہ ہماری معلومات کے مطابق شرجیل خان بے قصور تھے اور کسی بھی بے قصور کرکٹر کیساتھ زیادتی نہیں ہونی چاہیے اورشرجیل خان کیخلاف کوئی شواہد سامنے نہیں آ سکے ،جس پرسبحان احمد بتایا کہ شرجیل خان پی ایس ایل میں میچ فکسنگ میں ملوث پایا گیا اورشرجیل خان نے اینٹی کرپشن رولز کی خلاف ورزی کی ،اینٹی کرپشن ٹربیونل نے شرجیل خان کو ذمہ دار قرار دیا,شرجیل خان نے پابندی کے فیصلے کیخلاف اپیل دائر کر رکھی ہے پی سی بی میں 190ملازمین کنٹریکٹ پر کام کر رہے ہیں,کرکٹ بورڈ کے ملازمین کی مجموعی تعداد 866ہے کمیٹی نے پی سی بی ملازمین کو دی جانیوالی مراعات کی تفصیلات مانگ لی ، کمیٹی کا پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے پیش کردہ اکاونٹس تفصیلات پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے آئندہ اجلاس میں فٹ بال فیڈریشن اپنے تمام اکاونٹس کی جامع تفصیلات پیش کرے۔ کمیٹی کا فٹ بال فیڈریشن کے ایڈمنسٹریٹر کی ماہانہ ساڑھے چار لاکھ تنخواہ پر حیرانگی کا اظہار کرتے اشوک کمارنے کے کہاکہ ہم بھی سینیٹر شپ چھوڑ کر یہی کام شروع کر دیں اورایک سینیٹر کی تنخواہ سے کئی گنا زیادہ تنخواہ ایڈمنسٹریٹر وصول کر رہا ہے , ملک میں فٹ بال کے مقابلے ہو رہے ہیں نہ ہی فیڈریشن کے انتظامی معاملات ٹھیک ہے ,فٹ بال فیڈریشن کی چھ گاڑیاں فیڈریشن کے دونوں دھڑوں کے زیر استعمال ہونے پر کیمٹی پر کمیٹی نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فیصل صالح حیات اور ظاہر شاہ گروپس کے زیراستعمال گاڑیاں واپس لی جائیں سینیٹر میاں عتیق نے کہاکہ 18ؤیں ترمیم کے بعد کھیلوں کا معیار نیچے آگیا۔ایڈمنسٹریٹر فٹ بال فیڈریشن نے بتایا کہ اس وقت اکاونٹ میں 160ملین موجود ہیں، اورفیڈریشن کے ماہانہ اخراجات ساڑھے آٹھ لاکھ روپے ہے ۔سبحان احمد نے کمیٹی کو بتایا کہ چیئرمین کرکٹ بورڈ نجم سیھٹی نے آج پی ایس ایل کے حوالے سے اجلاس کرنا ہے نجم سیٹھی اجلاس کے باعث نہ آ سکے , کمیٹی نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی کی اجلاس میں عدم شرکت پر کمیٹی برہمی کا اظہار کرتے کمیٹی کیاجلاس میں شرکت نہ کرنے پر نجم سیٹھی کو نوٹس جاری کرنیکا فیصلہ کیا اور کہا کہ چیئرمین کرکٹ بورڈ آئندہ اجلاس میں اپنی شرکت کو یقینی بنائے ، ڈاکٹر اشوک کمار نے کہا کہ ہم کھیلوں کے مسائل حل کرنے کیلئے اکٹھے ہوتے ہیں , اورانہوں نے کہا کہ چیئرمین کرکٹ بورڈ کی اجلاس میں شرکت نہ کرنے پر مایوسی ہوئی۔