پشاور( سپورٹس رپورٹر ) آئرلینڈ میں بیڈمنٹن کی کوچنگ کرنے والے پاکستانی نژاد کوچ کا پی ایس بی جمنازیم ہال کا دورہ جہاں پر انہوں نے بیڈمنٹن کیمپ کادورہ کیا-پشاور سے تعلق رکھنے والے فاروق احمد آج کل بطور بیڈمنٹن لیول ٹو کوچ ائیرلینڈ کے جونئیر کھلاڑیوں کی تربیت کررہے ہیں اور آج کل پشاور کے دورے پر ہیں
انہیں محمد اکمل نے دورے کی دعوت دی تھی انہوں نے کھلاڑیوں کی تربیت کو دیکھا بعد ازاں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے فاروق احمد کاکہنا تھا کہ انہیں دورے کی دعوت محمد اکمل اور سلام گل نے دی تھی اور میری کوشش ہوگی کہ ان کھلاڑیوں کو کچھ نہ کچھ سکھا سکوں ، ایک سوال پر فاروق احمد کا کہنا تھا کہ بیڈمنٹن کی صورتحال اس وقت اتنی بہتر نہیں ٹھیک ہے کہ بیڈمنٹن کا چیمپئن ہمارے خیبر پختونخواہ اور پشاور سے ہے لیکن نئے کھلاڑیوں کو کھیلنے کے مواقع ملنے چاہئیں اس سے نئے قومی اور بین الاقوامی سطح کے کھلاڑی آسکیں گے انہوں نے اس طرح کے کیمپ کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ بہتر اقدام ہے ایک سوال پر آئر لینڈ سے تعلق رکھنے والے لیول ٹو کے کوچ فاروق احمد کا کہنا تھا کہ پاکستان کے مقابلے میں ائیر لینڈ میں ہر کھیل کیلئے علیحدہ سٹرکچر ہے اور کلب کے اندر کھیل ہوتی ہیں ، کھلاڑیوں کی خوراک سے لیکر سب کچھ ملتا ہے جبکہ یہاں پر صرف ایک ریکٹ اٹھا کر ہم بیڈمنٹن شروع کرتے ہیں اور پھر توقع کرتے ہیں کہ وہ بہتر پرفارمنس کرینگے انہوں نے کہاکہ اگر انہیں کبھی زندگی میں بیڈمنٹن کیلئے یہاں پر کام کرنے کا موقع ملا تو میری کوشش ہوگی کہ یہاں پر سٹرکچر بناسکوں تاکہ کھیلوں کو فروغ مل سکیں