لاہور، ڈھاکہ ( سپورٹس لنک رپورٹ)سابق پاکستانی کپتان سلمان بٹ نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے این او سی جاری کیے جانے کے بعد ڈھاکہ پریمیئر لیگ کے محمڈن اسپورٹنگ کلب سے معاہدہ کرلیا۔سلمان بٹ کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ انہوں نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کا دورہ کیا تھا جس کے بعد انہوں نے اس ٹورنامنٹ میں شامل نہ ہونے کا فیصلہ کیا تھا۔کرکٹ ماہرین نے ان کے اس نظریہ سے اختلاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ سلمان بٹ نے متنازع ٹی 20 لیگ میں ایک میچ بھی کھیلا تھا۔تاہم پی سی بی کی جانب سے سلمان بٹ کو کسی غلط کام میں ملوث نہ ہونے کا کہتے ہوئے انہیں این او سی جاری کیا گیا تھا جس کے بعد انہوں نے بنگلہ دیش کے اے کلاس ٹورنامنٹ محمڈن میں شمولیت اختیار کی۔سلمان بٹ کا ایک انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ طویل عرصے کے بعد میرا یہاں ہونا مجھے بہت اچھا لگ رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ کچھ عرصوں میں بنگلہ دیش اعلیٰ معیار کی کرکٹ کھیلنے کی جگہ بن گئی ہے اور انہوں نے کھیل میں اپنی صلاحیتوں کو بارہا منوایا ہے اور یہ سب ان کے ڈومیسٹک کھیل سے سامنے آتاہے۔انہوں نے کہا کہ محمڈن اسپورٹنگ کلب تاریخی حیثیت رکھتا ہے، کئی عظیم پاکستانی کھلاڑیوں نے اس کلب سے کھیلا ہے اور مجھے امید ہے کہ میں بھی اس میں اچھا پرفارم کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ شکیب الحسن ٹیم کے کپتان ہوں گے اور مجھے امید ہے کہ ان کے ہونے سے اس سیزن میں کچھ نیا ہوگا۔واضح رہے کہ سلمان بٹ کو قومی ون ڈے کپ میں لاہور کی کپتانی کرنی تھا تاہم لاہور سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن نے سلیکشن میں اختلافات کی وجہ سے انہوں نے ٹورنامنٹ میں شرکت نہیں کی۔