چھٹے سندھ کالج گیمز اختتامی تقریب اور انٹر ریجن بوائز اینڈ گرلز ایتھلیٹکس کے مقابلے میرپور خاص میں منعقد کئے گئے۔

چھٹے سندھ کالج گیمز اختتامی تقریب اور انٹر ریجن بوائز اینڈ گرلز ایتھلیٹکس کے مقابلے میرپور خاص میں منعقد کئے گئے۔

کراچی نے بازی ماری جبکہ شہید بےنظیر آباد نے دوسری پوزیشن کی ٹرافیاں وصول کیں۔

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) سید محمد ندیم آرگنائزنگ سیکرٹری انٹر ریجن ایتھلیٹکس کے مطابق میرپور خاص میں ان مقابلوں کا انعقاد شایان شان طریقے سے کیا گیا بوائز مقابلوں میں کراچی نے بازی ماری جبکہ شہیدبےنظیر آباد نے دوسری پوزیشن کی ٹرافیاں وصول کیں۔

جبکہ گرلز کے مقابلوں میں کراچی اور شہید بےنظیر آباد کے پوائنٹس برابر ھونے کی وجہ سے دونوں ریجن کو ونر جبکہ حیدرآباد ریجن کو رنر ٹرافیاں دی گئیں۔ ایس ایم ندیم کے مطابق ان مقابلوں میں طلباء اور طالبات نے بھر پور طریقے سے حصہ لیا

ان مقابلوں کو منعقد کروانے میں سید گوہر رضا، محمد ہارون، آمین آرائیں، فدا ڈاہری، ارباب لغاری، محد شہباز، زوہیب حسن، ثروت اشرف، انیلہ ابڑو اور فوکل پرسن ارشد آرائیں نے اپنی خدمات دیں

آخر میں سیکرٹری کالج ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ صدف انیس اور ڈائریکٹر جنرل کالجز سندھ سید صالح عباس نے کھلاڑیوں میں میڈلز اور ٹرافیاں تقسیم کیں

اس موقع پر تمام ریجنل ڈائریکٹرز ڈاکٹر قاسم راجپر ڈائریکٹر فنانس ڈی جی ایڈیشنل سیکریٹری راشد کھوسو سینٹرل آرکنائزنگ کمیٹی ممبران سندھ سے آئے ہوئے ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن اور دیگر لوگ بھی موجود تھے۔

error: Content is protected !!