کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ)جنوبی افریقاکے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے پاکستان کے 20 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا، دورۂ نیوزی لینڈ کے کامیاب سینئر بیٹسمین محمد حفیظ کو ٹیم سے ڈراپ کیا گیا ہے، جبکہ آصف علی کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔قومی اسکواڈ میں تجربہ کار آل راؤنڈر محمد حفیظ، شاداب خان، عماد وسیم ، فخر زمان ، عبداللہ شفیق ، محمد موسیٰ اور وہاب ریاض کو شامل نہیں کیا گیا ہے۔
چیف سلیکٹر محمد وسیم نے تین میچز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے 20 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا، اسکواڈ کی قیادت بابر اعظم کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں حیدر علی، خوشدل شاہ، حسین طلعت، دانش عزیز، آصف علی، افتخار احمد، محمد نواز، ظفر گوہر، فہیم اشرف، عامر یامین، عماد بٹ، محمد رضوان، سرفراز احمد، شاہین آفریدی، حارث رؤف، محمد حسنین، حسن علی، عثمان قادر اور زاہد محمود شامل ہیں ۔واضح رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز 11 فروری سے لاہور میں شروع ہوگی۔