اسلام آباد (سپورٹس لنک رپورٹ) آسٹریلین فٹ بال لیگ آف پاکستان کے زیر اہتمام اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے تعاون سے یکجہتی کشمیر ڈے کے موقع پر آسٹریلین فٹ بال لیگ (فٹی) کے تین میچ جناح سٹیڈیم اسلام آباد میں کھیلے گئے جن میں مردوں، خواتین اور بوائز انڈر-15 کے مقابلے شامل تھے، مردوں کے میچ میں ٹائیگر کلب نے روور کلب کو 41 کے مقابلے 56 گول سے شکست دی۔ خواتین کے مقابلے میں وقارالنسا کوئین کلب نے ٹائیگرز کلب کو 22 کے مقابلے میں 55 گول سے ہرادیا۔
بوائز انڈر-15 کے میچ میں جنون بمبرز کلب نے اسلام آباد فالکن کو 25 کے مقابلے میں 40 گول سے فتح حاصل کی۔ اس موقع آسٹریلین فٹ بال لیگ آف پاکستان کے صدر سردار طارق محمود، چیئرمین پاک یورپ فرئنڈشپ فیڈریشن چوہدری پرویز اقبال، ڈپٹی میئر اسلام آباد سیدذیشان نقوی، پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل منصوراحمد اور اے ایف ایل کے سیکرٹری جنرل چوہدری ذوالفقار علی نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ ترامڑی میں یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے فٹ سال میچ میں کشمیر الیون نے اسلام آباد الیون کو ایک سخت مقابلے کے بعد صفر کے مقابلے میں ایک گول سے ہرا دیا
وقفے تک دونوں ٹیمیں گول کرنے میں ناکام رہیں، دوسرا ہاف ختم ہونے سے چند منٹ قبل اسد احمد نے گول کرکے مقابلہ 0-1 گول کردیا جو مقررہ وقت تک کے جاری رہا۔ میچ کے مہمان خصوصی پاکستان فٹ سال فیڈریشن کے سنیئر نائب صدر عدنان احمد ملک نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے
خواتین کے نیٹ بال کے نمائشی میچ میں اسلام آباد گرین نے اسلام آباد وائٹ کو 8 کے مقابلے میں 12 گولوں سے ہرادیا۔ اسلام آباد نیٹ بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جاوید نواز بنگش نے انعامات تقسیم کئے