یوم یکجہتی کشمیر،ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ لوئر دیر کے زیر اہتمام رسہ کشی اور باسکٹ بال مقابلے

لوئر دیر(سپورٹس لنک رپورٹ)ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ لوئر دیر نے 5 فروری کو یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے میاں بانڈہ میں باسکٹ بال،رسہ کشی اور تائکوانڈ و کے مقابلوں کا انعقاد کیا ،ضلع بھر سے کثیر تعداد میں کھلاڑیوں اور شائقین کی شرکت،ڈپٹی کمشنر لوئر دیر سعادت حسن اور محکمہ سپورٹس خیبر پختونخوا کی خصوصی ہدایات پر محکمہ سپورٹس لو ئر دیر نے یکجہتی کشمیر کے حوالے سے میاں بانڈہ میں ایک روزہ سپورٹس میلے کا انعقاد کیا گیا جس میں باسکٹ بال،رسہ کشی اور تائکونڈو کے کھیل سرفہرست رہے

سپورٹس میلے کی تقریب تقسیم انعامات میں اسسٹنٹ کمشنر تیمرگرہ طاہر علی،وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی ملک شفیع اللہ خان کے نمائندے کا شف کمال،پاکستان تحریک انصاف لوئر دیر کے ضلعی رہنما ملک انعام ،،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مفتاح الدین ،ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر بخت شاہ زیب خان،اسسٹنٹ ابرار احمد ،سی او ماجد،ڈسٹرکٹ سپورٹس ایسوسی ایشن لوئر دیر کے عہدیداروں ملک شاہ نسیم خان،مسلم خان،خالد شاہ اور معراج الحق سمیت کھلاڑیوں اور شائقین نے بڑی تعداد میں شرکت کی

تقریب کے مہمان خصوصی اسٹنٹ کمشنر طاہر علی نے کہا کہ آج 5 فروری کو دنیا بھر میں کشمیر کے نہتے مظلوم مسلمانوں کے ساتھ یکجہتی کے طور تقریبات منعقد کیئے جارہے ہیں جس کا مقصد اگر ایک طرف کشمیری مسلمانوں کو یہ پیغام دینا ہے کہ پاکستان۔کی حکومت اور عوام اپنے مظلوم بھائیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں

تو دوسری طرف اقوام متحدہ کو کشمیر کے حوالے سے پاس ہونے والے +قراردادوں کویاد دلانا ہوتا ہے جس میں کشمیری مسلمانوں کو حق خود ارادیت دیا گیا تھا،تقریب میں شریک کھلاڑیوں اور شائقین نے ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے اس اقدام کو خوب سراہا

error: Content is protected !!