ابوظبی(سپورٹس لنک رپورٹ) ٹی10کرکٹ آسان فارمیٹ نہیں ہیں مختصر اور تیز فارمیٹ ہونے کی وجہ سے سوچنے کا وقت کم ملتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ آرام کاوقت بھی قدرے کم میسر آتا ہے ان خیالات کا اظہار پاکستانی کرکٹرشرجیل خان نے ابوظبی میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹی20ورلڈ کپ کی طرح ٹی10ورلڈ کپ بھی ہونا چاہئے کیونکہ یہ فارمیٹ مختصر ہے لیکن آسان نہیں اگر ٹی 10ورلڈ کا انعقاد کیا جاتا ہے تو کراوڈ اور کھلاڑی دونوں بہت لطف اندوز ہوں گے ایک سوال کے جواب میں شرجیل خان نے کہا کہ میں اپنی فٹنس بہتر کر رہا ہوں اور میری کوشش ہے کہ اچھا پرفارم کروں
اور اپنی پرفارمنس کی بنیاد پر پاکستان ٹیم میں جگہ بناوں یاد رہے کہ شرجیل خان ان دنوں ابوظبی میں جاری ٹی10کرکٹ لیگ میں پہلی بار قلندرز کی طرف سے کھیل رہے ہیں اور قلندرز اپنا آخری میچ ہفتے کو تیسری پوزیشن کے لئے کھیلے گی