پاکستان کرکٹ بورڈ کا امپائر سعید احمد شاہ کے انتقال پر اظہار افسوس

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان کرکٹ بورڈنے سابق ٹیسٹ امپائر سید شاہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ سابق ٹیسٹ امپائر جمعے کی شام کو اپنے آبائی شہر پشاور میں انتقال کر گئے۔ان کی عمر 80 سال تھی۔

انہوں نے 1997 میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین پشاور میں کھیلے گئے ایک ٹیسٹ میچ میں امپائرنگ کے فرائض انجام دئیے تھے۔ سید شاہ نے ایک ٹیسٹ میچ کے علاوہ 5 ایک روزہ انٹرنیشنل میچوں میں بھی امپائرنگ کی ۔

سید شاہ نےڈومیسٹک کرکٹ میں کُل 90 فرسٹ کلاس میچوں میں بھی امپائرنگ کی۔وہ ریٹائرمنٹ کے بعد بھی پی سی بی کے پینل فار ٹریننگ آف امپائرز اینڈ ریفریز میں شامل رہے۔

ندیم خان، ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس پی سی بی:

ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس ندیم خان کا کہنا ہے کہ سید شاہ کی وفات پر وہ گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب وہ کرکٹ کھیلا کرتے تھے تو سید شاہ کا شمار اس وقت کے چند نمایاں امپائرز میں ہوتا تھا۔

ندیم خان نے کہا کہ سید شاہ نے اپنی امپائرنگ سے سب کو متاثر کیا، وہ ریٹائرمنٹ کے بعد بھی اس شعبے سے وابستہ رہے، انہوں نے خیبرپختونخوا میں کرکٹ کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کیا۔

ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس نے کہا کہ پی سی بی پینل آف امپائرنگ میں شامل سید شاہ نے کئی امپائرز کو تیار کیا، کھیل کے لیے ان کی خدمات ایک طویل عرصے تک یاد رکھی جائیں گی۔

error: Content is protected !!