نواب شاہ(اسپورٹس نیوز) اسسٹنٹ کمشنر نواب شاہ شیراز احمد لغاری نے کہا ہے کہ کشمیری عوام کی جدوجہد اپنی حق خود ارادیت اور بقاء کے لئے اور ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ جس کے لئے ہمارا مکمل تعاون رہے گا۔ وہ بلاول بھٹو اسپورٹس کمپلیکس شہید بے نظیر آباد میں سندھ باکسنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام محکمہ کھیل سندھ کے تعاون سے ایک روزہ سندھ اسپورٹس بورڈ کشمیر یکجہتی باکسنگ ایونٹ میں کھلاڑیوں اور آفیشلز میں تقسیم انعامات کے موقع پر خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ شہید بے نظیر آباد کی تاریخ میں پہلی مرتبہ اتنے بڑے ٹورنامنٹ کاانعقاد ہمارے لئے باعث فخر اور یہاں کے نوجوانوں کو اسپورٹس کی طرف راغب کرنے کا بہترین ذریعہ ہے، جس کے لئے ہم محکمہ کھیل سندھ کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ اس موقع پر سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکریٹری احمد علی راجپوت، سندھ باکسنگ ایسوسی ایشن کے صدر اصغر بلوچ، ڈسٹرکٹ اسپورٹس کو آرڈینیٹر علی نواز خالدی، ڈویژنل اولمپک کمیٹی کے سیکریٹری حسن عسکری، ڈویژنل باکسنگ ایسو سی ایشن شہید بے نظیر آباد کے صدر خلیل اللہ بروہی سیکریٹری رانا واجد،غوث محمد پٹھان، سلیم بلوچ، ذوالفقار علی زہری، شبیر چانڈیو، فدا حسین ڈاہری کے علاوہ اسپورٹس کی اہم شخصیات اور تماشائیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ڈویژنل صدر خلیل اللہ بروہی نے تمام مہمانوں کو سندھ کی روائتی اجرک اور شیلڈ پیش کرتے ہوئے مہمان خصوصی کو ٹورنامنٹ کی تفصیلات اور ان کی آمد کا شکریہ اد اکیا۔ جبکہ ریفری ججز کے فرائض شیر محمد رستم بلوچ، عمران منور علی، صلاح الدین یامین شیخ، اور اسلم پہلوانی نے انجام دیئے۔ حیدرآباد نے 9گولڈ اور 6سلور لے کر پہلی، میرپور خاص نے 4گولڈ اور6سلور لے کر دوسری جبکہ بے نظیر آباد نے 3گولڈ اور 6سلور لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ایک روزہ مقابلوں میں میرپور خاص حیدرآباد، اور شہید بے نظیر آباد کے 46مرد باکسرزجبکہ کراچی کی خواتین باکسرز نے حصہ لیا۔ کل 26مقابلے ہوئے جن کے فائنل نتائج یہ ہیں۔ 30کلو گرام میں انس (حیدرآباد) نے ہنزلہ (میرپور خاص)کو 2-1سے، 32کلوگرام میں حفیظ (میرپور خاص) نے محمد عارف حیدرآباد کو 2-1سے، 34کلو گرام میں صفیان (میرپورخاص)نے ہمزہ (حیدرآباد) کو2-1سے۔ 40کلو گرام میں عمران بلوچ (بے نظیر آباد) نے احمد (حیدرآباد)کو 2-1سے۔ 44کلوگرام میں سلمان (حیدرآباد) نے زمان قمبرانی (بینظیر آباد) کو 3-0سے۔ 48کلو گرام میں فراز بلوچ (حیدرآباد) نے شان علی (بے نظیر آباد)کو 3-0سے۔ 50کلو گرام میں مصعف (حیدرآباد)نے زاہد (میرپورخاص) کو 3-0سے۔52کلو گرام میں عاقب علی (حیدرآباد) نے جان بلوچ (بے نظیر آباد) کو 2-1سے۔ 56کلو گرام میں امان (میرپور خاص) نے شاہزیب (بے نظیر آباد) کو 2-1سے ہرادیا۔ سینیئر کلاس 49کلوگرام میں آفاق (حیدرآباد)نے اخلاق قمبرانی (بے نظیر آباد) کو 3-0سے، 52کلو گرام میں ماجد علی (میرپورخاص) نے اسامہ (حیدرآباد)کو 3-0سے، 56کلو گرام میں نعمان (میرپورخاص) نے، شعیب (حیدرآباد)کو 2-1سے۔ 69کلو گرام میں شاہین شاہ (حیدرآباد)نے صدام (میرپورخاص کو) 2-1سے۔ 81کلوگرام میں قمبر علی (میرپورخاص) نے نعمان(حیدرآباد)کو 2-1سے۔91کلو گرام میں حنزلہ (بے نظیر آباد) نے اسد علی (حیدرآباد)کو 3-0سے ہرادیا۔ خواتین مقابلوں 36کلو گرام میں انفال (کراچی)نے اقصیٰ (میرپورخاص) کو 2-1سے۔ 44کلوگرام میں گوہر تاج (کراچی)نے فاطمہ (حیدرآباد) کو3-0سے ہرادیا۔ اس موقع پر تماشائیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔