ٹی 10باولرز کے لئے مشکل ترین فارمیٹ ہے،میری ہمیشہ سے ترجیح پاکستان کے لیے کھیلنا ہے،وہاب ریاض


ابوظبی(سپورٹس لنک رپورٹ) ٹی 10فارمیٹ تیز ترین ہے جس کی وجہ سے باولرز کے لئے بھی مشکل ترین ہے ان خیالات کا اظہار پاکستانی گیند باز وہاب ریاض نے ابوظبی میں جاری ٹی 10لیگ کے دوران اپنی ایک ویڈیو میں کیا جس میں انہوں نے کہا ٹی 10ایک تفریحی کرکٹ فارمیٹ ہے جو شائقین کرکٹ کو اپنی گرفت میں رکھتی ہے اور دوران میچ ہم بیٹسمین سے یہی کہتے ہیں کہ ہمیں معاف کر دے مجھے امید ہے کہ ٹی 10فارمیٹ اپنی مقبولیت میں مزید اضافہ کرئے گا وہاب ریاض کا مزید کہنا تھا کہ میری ہمیشہ سے ترجیح پاکستان کے لیے کھیلنا ہے اور اس کے لئے ہر وقت تیار ہوں وہاب ریاض ابوظبی ٹی 10 میں ناردن واریئرز کی طرف سے کھیل رہے ہیں

error: Content is protected !!