کشمیر ڈے کے موقع پر کشمیری عوام سے یکجہتی کے حوالے سے مورخہ ۷ فروری بروز اتوار سندھ آرچری ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام وائٹ ہاوس آرچری کلب میں کشمیر ڈے اوپن آرچری چیمپین شپ کا انعقاد کیا گیا۔
اس چیمپیئن شپ میں کراچی آرچری ایسوسی ایشن سے الحاق یافتہ کلبز نے بھرپور انداز میں شرکت کی۔ گرلز کیٹیگری میں وائٹ ہاوس آرچری کلب سے تعلق رکھنے والی پلیئر عطیہ رحمان نے پہلی پوزیشن، بیڈن پاول آرچری کلب سے تعلق رکھنے والی پلیئر سارہ خان نے دوسری پوزیشن اور ڈی ایم سی کورنگی آرچری کلب سے تعلق رکھنے والی پلیئر ندا رحمان نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
بوائز کیٹیگری میں وائٹ ہاوس آرچری کلب سے تعلق رکھنے والے پلیئر مہدی نے پہلی پوزیشن، امامیہ آرچری کلب کے انیق نے دوسری پوزیشن اور وائٹ ہاوس آرچری کلب سے تعلق رکھنے والے پلیئر ارسلان صدیقی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی سیکریٹری سندھ اولمپک ایسوسی ایشن احمد علی راجپوت اور چیئر مین سندھ آرچری ایسوسی ایشن امتیاز شیخ صاحب تھے، انہوں نے پوزیشن حاصل کرنے والے تیراندازوں میں انعامات تقسیم کیے۔ سیکریٹری جنرل فرخ بلال نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کے اس ایونٹ کا مقصد کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرنا ہے اس کے ساتھ ساتھ تیر اندازی کے فروغ کے لیے ایسے مقابلوں کا انعقاد وقت کی ضرورت ہے، اس چیمپیئن شپ کے کامیاب انعقاد پر انہوں نے اس ایونٹ کی آرگنائزنگ کمیٹی کو مبارک باد پیش کی۔