پاکستان سپر لیگ 6 کے لیے ٹکٹوں کی فروخت آئندہ ہفتے شروع ہوگی

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل 6) کے لیے ٹکٹوں کی فروخت آئندہ ہفتے شروع ہوگی۔
ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں افتتاحی تقریب اور کراچی کے میچز کے ٹکٹس کی فروخت شروع ہوگی جبکہ دوسرے مرحلے میں لاہور میں شیڈول لیگ میچز کے ٹکٹس کی فروخت شروع ہوگی۔
لاہور میں شیڈول پلے آف میچز اور فائنل کے ٹکٹس کی فروخت کا شیڈول بعد میں جاری کیا جائے گا۔
پی ایس ایل میچز کے لیے ٹکٹوں کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز بھی زیر غور ہے جبکہ ٹکٹوں کی قیمت کا حتمی فیصلہ آئندہ دو سے تین روز میں کیا جائے گا۔
ٹکٹوں کی صرف آن لائن فروخت کی تجویز زیر غور ہے جبکہ ٹکٹس مقامی کورئیر کمپنی کے ذریعے فروخت کی جائیں گی۔
پی ایس ایل 6 کے تمام میچز کراچی اور لاہور میں منعقد کیے جائیں گے جہاں 20 فیصد شائقین کرونا ایس او پیز کے ساتھ اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے آسکیں گے۔ ایونٹ 20فروری سے 22 مارچ تک جاری رہے گا۔

error: Content is protected !!