کراچی(سپورٹس لنک رپورٹ) محکمہ کھیل نے ایک بار پھر مستحق کھلاڑیوں اور بیواؤں میں ستر لاکھ روپے تقسیم کر دیئے، کرونا کی صورتحال میں یہ دوسری بار ہے جب انڈومنٹ کمیٹی نے کھلاڑیوں کی مالی امداد کے لیئے خطیر رقم کی منظوری دی
سیکریٹری اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز سندھ سید امتیاز علی شاہ نے ایک سادہ تقریب میں مالی امداد کے چیک تقسیم کیئے، مالی معاونت حاصل کرنے والوں میں ملھ پہلوان، ہاکی، فوٹبال، باکسنگ، جمناسٹک سمیت دیگر کھیلوں سے وابسطہ افراد شامل تھے
سندھ بوائز اسکائوٹس کے آڈیٹوریم میں ہونے والی تقریب میں ایڈیشنل سیکرٹری اسپورٹس ڈاکٹر شاکر قیوم خانزادہ، انڈومنٹ کمیٹی کے ممبران حیدر علی، غلام اصغر بلوچ، سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے احمد علی راجپوت، کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر غلام محمد اور موجود تھے
تقسیم چیک کے بعد، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکریٹری اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز سندھ سید امتیاز علی شاہ کا کہنا تھا کہ محکمہ کھیل نے پہلے بھی مدد کی ہے اب بھی امداد کر رہا ہے اور کوشش ہوگی کے ہر مستحق کو کچھ نہ کچھ سپورٹ ہوتی رہے
انکا کہنا تھا کہ یہ موجودہ سندھ حکومت کا ویژن ہے کہ کھیل اور کھلاڑی بھتر سے بھترین رہیں، امتیاز علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ کرونا کی وجہ سے سرگرمیاں محدود تھیں لیکن جیسے جیسے صورتحال بھتر ہو رہی ہے کھیلوں کا فروغ ہوتا رہے گا۔