مارشل آرٹس گالا چارسدہ میں شروع ہوگیا,وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائےمعدنیات عارف احمدزئی،ڈپٹی کمشنر چارسدہ عدیل شاہ نےافتتاح کیا

چارسدہ (سپورٹس رپورٹر)دوسرا مارشل آرٹس گالا عبدالوالی خان سپورٹس کمپلیکس چارسدہ میں شروع ہوگیا‘اس میگاایونٹ میں صوبے بھر سے ووشو کنگفواور تائیکونڈو کے 200سے زائد مردو خواتین پانچ مختلف ویٹ کیٹگری میں ایک دوسرے کے مدمقابل ہونگے۔ رنگارنگ افتتاحی تقریب کےمہمانان خصوصی وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے معدنیات عارف احمدزئی، ڈپٹی کمشنر چارسدہ عدیل شاہ نے باقاعدہ افتتاح کیا۔اس موقع پرپراجیکٹ ڈائریکٹر مراد علی مہمند،ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر چارسدہ تحسین اللہ خان،چیف آرگنائزر شاہ فیصل،خیبر تائیکونڈو ایسوسی ایشن کے چیئرمین الیاس آفریدی،صوبائی ووشو ایسوسی ایشن کے صدررحمت گل افریدی،سیکرٹری نجم اللہ صافی،ٹیکنیکل کمیٹی کے چیئرمین خیضراللہ،جوجتسو کے جنرل سیکرٹری تحسین اللہ،صوبائی جوڈوایسوسی ایشن کی سیکرٹری نعیم جان اورتائیکوانڈوکوچ نازیہ علی بھی موجود تھیں۔ڈائریکٹوریٹ آف یوتھ آفیئرز،ضلعی انتظامیہ چارسدہ اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس چارسدہ کے باہمی اشتراک سے بین الصوبائی دوسرا مارشل آرٹس گالاکے سلسلے میں گزشتہ روز عبدالوالی خان سپورٹس کمپلیکس چارسدہ میں صوبائی وووشواورتائیکوانڈو کے مقابلے شروع ہوگئے۔ان مقابلوں میں خیبر پختونخوا کے تمام اضلاع کے ،،200سے ذائد ,مرڈوخواتین کھلاڑی شرکت کررہے ہیں۔پہلےروز کھیلے گئے ووشو کے 65 کلو گرام کے ایونٹ میں مردان کے احمد نے بنوں کے نعمان کو جبکہ مردان کے عبداللہ نے کوہاٹ کے خالد کو شکست سے دوچار کیااسی طرح ایک اور مقابلے میں ہزارہ کے حامد نے ملاکنڈ کے عبدالرحمان جبکہ ضلع خیبر کے ابرار نے ملاکنڈ کے عالمگیر کے خلاف کامیابی حاصل کرلی۔ 56 کے جی کے مقابلوں میں مردان کے حمید نے ضلع خیبر کی آصف، مالاکنڈ کے اسلم شاہ نےپشاور کے فیصل جبکہ کوہاٹ کے خالد نے بنوں کے حمید کو شکست دے کر دوسرے مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ان۔مقابلوں۔میں۔خیضراللہ،نجم اللہ،ضیاالرحمن،نعمت گل،صبغت اللہ نے ریفری ججزکے فرائض انجام دیئے۔

error: Content is protected !!