کراچی(سپورٹس لنک رپورٹ)ایبٹ آباد بلائنڈ کرکٹ کلب نے کراچی کلب آف دی بلائنڈ کو 37 رنز سے شکست دیکر این بی پی بلائنڈ کرکٹ ٹرافی گریڈ 2- کاٹائنل اپنے نام کرلیا ٹی ایم سی گراؤنڈ پر کھیلے گئے فائنل میں کراچی نے ٹاس جیت کرپہلے فیلڈنگ کافیصلہ کیا ایبٹ آباد نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 186 رنز بنائے ایبٹ آبادکیجانب سے پہلی وکٹ پر کپتان اور اوپنر ریاست خان نے نعیم اللہ کے ہمراہ اپنی ٹیم کو 179 رنز آغازفراہم کیا نعیم اللہ نے 79 اور ریاست خان نے 80 رنز ناٹ آؤٹ کی اننگز کھیلی مراد علی نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا جواب میں کراچی کیاننگز 4 وکٹوں پر 149 رنز تک محدودرہی طاہر علی نے28 جبکہ مراد علی نے 27 رنز بنائے محمد عدیل نے 2 ریاست خان نے ایک وکٹ حاصل کی
فائنل میں فتح کے ساتھ ایبٹ آباد نے اگلے سال ہونے والی گریڈ ون ٹرافی کیلئے کوالیفائی کرلیا تقسیم انعامات کی تقریب کے مہمان خصوصی چیئرمین پی بی سی سی سےّد سلطان شاہ نے کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے اس موقع پر فیضان اسٹیل کے جی ایم سعد جیلانی، نیشنل بینک سی ایس آر کے جنید اقبال،پی بی سی سی کے ڈائریکٹر کرکٹ آپریشن سلمان بخاری،ڈائریکٹر انفارمیشن عمران شیخ، پی او اے کے میڈیا ایڈوائزر آصف عظیم اور کھیلوں سے وابستہ دیگرشخصیات بھی موجود تھیں
ایونٹ کی فاتح ایبٹ آباد کے کپتان ریاست خان کو انکی آلراؤنڈ پرفارمنس پر پلیئرآف دی فائنل کاایوارڈ دیا گیا فاتح کپتان کو وننگ ٹرافی اور چالیس ہزار روپے کیش ایوارڈ اور رنرزاپ ٹیم کو ٹرافی کے ساتھ بیس ہزار کاکیش ایوارڈ دیا گیا B-1 کیٹیگری کے بیسٹ کھلاڑی کا ایوارڈ ریاست خان،B-2 میں نصیب اللہ اور B-3 کیٹیگری میں محمد صفدر نے پانچ ہزار روپے کیش اور شیلڈز وصول کی نصیب اللہ کو بہترین وکٹ کیپر قرار دیا گیا