اسلام آباد (سپورٹس لنک رپورٹ ) مہران کلب نے اکبر میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ کا فائنل جیت لیا۔ مہران کلب کے صمد نے تین گول کرکے ٹورنامنٹ میں اپنی ہیٹ ٹرک مکمل کی، ٹی اینڈ ٹی فٹ بال گراونڈ اسلام آباد میں ٹورنامنٹ کا فائنل میچ مہران کلب اور گنگال کلب کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا، جس میں مہران کلب نے گنگال کلب کو ایک یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-5 گول سے شکست دے کر چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا، وقفے تک مہران کلب کو گنگال کلب کے 0-2 گول کی برتری حاصل تھی، دوسرے ہاف میں مہران کلب نے مزید تین گول کرکے مقابلہ 0-5 گول سے جیت لیا، فاتح ٹیم کی جانب سے صمد نے تین گول جبکہ روح اللہ اور عبداللہ نے ایک ایک گول کیا، گنگال کلب کے کھلاڑیوں نے مارجن کم کرنے کی بھر پور کوشش کی لیکن ناکام رہے
فائنل میچ کے مہمان خصوصی پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر میڈیا شاہد اسلام تھے، جہنوں نے کامیابی حاصکرنےوالی ٹیموں میں انعامات تقسیم کئے، فاتح ٹیم مہران کلب کو ونر ٹرافی کے ساتھ 20 ہزار روپے اور رنراپ ٹیم گنگال کلب کو ٹرافی کے ساتھ 10 ہزار روپے کیش ایواڈ دیا گیا۔ اس موقع پر اکبر فٹ بال کلب کے صدر سید شرافت حسین بخاری، سیکرٹری شاہد صدیق، قائداعظم کلب کے صدر چوہدری محمد سلیم، مہران کلب کے صدر محمد زمان اور گنگال کلب ایڈووکیٹ خالد کیانی کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی، میچ کے دوران اکبر کلب کھلاڑی محمد اکبر اور پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے سابق سیکڑٹری جنرل و سابق رکن قومی اسمبلی حافظ سلمان بٹ کی مغفرت کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی،