کراچی(سپورٹس لنک رپورٹ) سیکریٹری اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرزحکومت سندھ امتیاز علی شاہ نے کہا ہے کہ کھیل دلوں کو فتح کرنے کا بہترین ذریعہ ہے پاکستانی کھلاڑی خواہ کسی بھی کھیل میں ملک کی نمائندگی کریں وہ ہمارے لئے باعث فخرہیں بینائی سے محروم افرادنے جہاں عام تعلیم کے علاوہ آئی ٹی ودیگرفنی میدانوں میں اپنی قابلیت کے جوہر دکھا ئے ہیں وہیں پہاڑوں سے بلند حوصلے رکھنے والے ہمارے بلائنڈ کرکٹرز نے عالمی کرکٹ کے میدانوں میں بھی اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کر کے ملک کا نام روشن کیا ہے دنیا بھرمیں پاکستان کا وقار سربلند کرنے والے بلائنڈ کرکٹرزاور آرگنائیزرز ہمارے ہیرو ہیں ان خیالات کا اظہارانہوں نے پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کیجانب سے مقامی ہوٹل میں این بی پی بلائنڈ کرکٹ ٹرافی گریڈ 2- میں شریک کراچی، ایبٹ آباد، حیدرآباد، فیصل آباد، ملتان، کوئٹہ، سرگودھا اور شیخوپورہ کیٹیموں کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پی بی سی سی کے چیئرمین سید سلطان شاہ سمیت بلائنڈ کرکٹ کے عہدیداران اور ان کے اہل خانہ کی ایک بڑی تعدادبھی موجود تھی سیکریٹری اسپورٹس امتیاز علی شاہ کا کہنا تھا کہ ہمارے نابینا کھلاڑ یوں میں صلاحیتیں کسی طور پر بھی دوسروں سے کم نہیں 5 مرتبہ بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ فائنل کھیلنے اور دو مرتبہ کی عالمی چیمپئین پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں نے ورلڈ کپ اور دو طرفہ سیریز میں ہمیشہ نمایاں کارکردگی کامظاہرہ کیا ہے سندھ دھرتی کے نوجوان دیگر شعبوں کے ساتھ ساتھ کھیل کے میدان میں بھی بھرپور صلاحیتوں کے حامل ہیں گریڈ ٹو کرکٹ ٹرافی میں شریک ٹیموں کے ذریعے امن اور محبت کا پیغام پورے ملک میں جائے گا میری دعا ہے کہ اللہ تعالی مستقبل میں بھی ہمارے کھلاڑیوں کو پاکستان کیلئے مزیداعزازات حاصل کر کے ملک کانام روشن کرنے کی توفیق عطا فرمائے امتیاز علی شاہ کامزیدکہنا تھا کہ میری کوشش ہے کہ صوبے کے ہر ڈسٹرکٹ میں کھیلوں کو یکساں فروغ دیا جائے تاکہ نئے ٹیلنٹ کو اجاگر کیاجاسکے اورقومی سطح پر سندھ کی نمائندگی میں نمایاں اضافہ ہو اور ہمارے کھلاڑی بین الاقوامی سطح پر اپنے ملک کا نام روشن کرنے میں اپنا حصہ ڈال سکیں میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ صوبے میں گراس روٹ لیول پر کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے آئندہ بھی ہرممکن اقدامات کئے جائیں گے چیئرمین پی بی سی سی سید سلطان شاہ نے کہا کہ امتیاز علی شاہ اسپورٹس مین ہیں اور کھیلوں سے بہت لگاؤرکھتے ہیں اور انہوں نے صوبہ سندھ میں بلائنڈ کرکٹ کی ترقی اور فروغ میں اپنی گہری دلچسپی ظاہر کی ہے ماضی میں ملک کیلئے اعزازات جیتنے والے کھلاڑی آج کے موجودہ کرکٹرز کیلئے رول ماڈل ہیں نوجوان کھلاڑی بھی سخت محنت اور اپنی کارکردگی میں مزید نکھارلاکر لیجنڈزکی صف میں شامل ہوسکتے ہیں نوجوان کھلاڑیوں نے گریڈ ٹو ٹرافی سے ملنے والے موقع سے بھرپورفائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی کارکردگی سے سب کومتاثرکیا اس موقع پرسیدسلطان شاہ نے پاکستان میں بلائنڈ کرکٹ کی سرپرستی کرنے پر نیشنل بینک آف پاکستان، فیضان اسٹیل سمیت دیگراداروں کاشکریہ اداکیا۔