انتونیو انوکی کی عطیہ کردہ فری سٹائل رنگ کی گمشدگی کے حوالے سے رپورٹ ڈی جی سپورٹس خیبر پختونخواہ کو ارسال.

 

 

انتونیو انوکی کی عطیہ کردہ فری سٹائل رنگ کی گمشدگی کے حوالے سے رپورٹ ڈی جی سپورٹس خیبر پختونخواہ کو ارسال

مسرت اللہ جان

 

دو رکنی کمیٹی نے حیات آباد سپورٹس کمپلیکس سے کروڑوں روپے مالیت کے باکسنگ رنگ پراسرار طور پر غائب ہونے کے حوالے سے اپنی انکوائری رپورٹ کو حتمی شکل دے دی۔ رپورٹ ڈائریکٹر جنرل سپورٹس خیبرپختونخوا کو ارسال کر دی گئی ہے۔سپورٹس ڈائریکٹریٹ کے ذرائع ے مطابق دو رکنی کمیٹی نے اپنی تحقیقات کے دوران کمیٹی نے حیات آباد سپورٹس کمپلیکس کا دورہ کیا اور ملازمین سے معلومات اکٹھی کیں۔ انکوائری میں انکشاف ہوا کہ فری اسٹائل باکسنگ رنگ، جو سید عاقل شاہ کے صوبائی وزیر کے دور میں 2012 میں انتونیو انوکی نے صوبائی حکومت کو عطیہ کیا تھا وہ غائب ہو گئی ہیں اور اس گمشدگی و فروخت میں تین افراد ذمہ دار ہیں.

 

انکوائری رپورٹ میں اس بات پر بھی روشنی ڈالی گئی کہ کمپلیکس میں کوئی مناسب سٹاک رجسٹر یا انوینٹری ریکارڈ نہیں رکھا گیا تھا۔ابتدائی طور پر خواتین کے انڈور جمنازیم میں متعلقہ باکسنگ رنگ لگایا گیا تھا جو کہ سابق انتظامی امور کا انچارج نے لگایا تھا تاہم ترقیاتی کاموں کی وجہ سے بعد میں اسے بیڈمنٹن ہال میں منتقل کر دیا گیا۔

 

کمیٹی کی طرف سے جمع کی جانیوالی رپورٹ کے مطابق ایک سابق چوکیدار نے باکسنگ کی رنگ کو غیر قانونی طور پر ایک کباڑ خانے میں فروخت کیا۔جس کی رقم 130,000 یا اس سے زیادہ بتائی جارہی ہیں.رپورٹ کے مطابق فروخت سے حاصل ہونے والی رقم ایک سینئر اہلکار کے حوالے کر دی تھی۔ سینئر اہلکارنے اس بات کی تصدیق کی کہ اس نے گمشدہ فری اسٹائل ریسلنگ رنگ کے بارے میں ایڈمنسٹریٹر کو اطلاع دی جیسے ہی اسے باکسنگ رنگ کی عدم موجودگی کا پتہ چلاتو اس نے اپنے ذمہ دار کو اس حوالے سے آگاہ کیا.تاہم اس سینئر اہلکار نے چوکیدار سے کوئی رقم وصول کرنے سے انکار کیا اور چوکیدار کے بیان کو ڈیوٹی کی خلاف ورزی قرار دیا۔

 

کمیٹی نے حیات آباد اسپورٹس کمپلیکس کی انتظامیہ کے اندر موجود بدانتظامی پر روشنی ڈالتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ عطیہ کردہ باکسنگ رنگ کی موجودہ مالیت کروڑوں روپے سے زائد ہے۔ کمیٹی نے اپنی سفارشات میں باکسنگ رنگ کے غائب ہونے کے ذمہ دار تین افراد کی نشاندہی کی۔ اس نے ان افراد کے خلاف ڈسپلنری ایکٹ اور 2011 کے گورنمنٹ سرونٹ رولز کے تحت کارروائی پر زور دیا، جس کا مقصد کھوئے ہوئے فنڈز کو بحال کرنا ہے۔انکوائری رپورٹ اب مزید کارروائی کے لیے ڈائریکٹر جنرل آف سپورٹس خیبرپختونخوا کو بھجوا دی گئی ہے۔

 

 

 

error: Content is protected !!