حیدرآباد(سپورٹس لنک رپورٹ)امریکہ میں 2022 میں شیڈول ورلڈ بیس بال کوالیفائیر کے لیئے پاکستان فیڈریشن بیس بال نے تیز ترین پچر کی تلاش شروع کردی ہے۔فیڈریشن کے صدر سید فخر علی شاہ کے اعلان کے مطابق ایسا کھلاڑی جس کے تھرو کی رفتار 90 میل فی گھنٹہ سے زیادہ ہوگی اسے بہترین تربیت فراہم کرکے اسے مطلوبہ میعار پر لایا جائے گا۔ فیڈریشن کے میڈیا مینیجر پرویز احمد شیخ کو تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے سید فخر علی شاہ کا کہنا ہے کہ ورلڈ کلاسک کوالیفائیر میں 95 میل فی گھنٹہ کی اسپیڈ کے حامل پچر کے لیئے 2 لاکھ روپے اور 100 میل فی گھنٹہ کی اسپیڈ سے تھرو کرنے والے پچر کے لیئے 10 لاکھ کی خصوصی رقم بطور انعام رکھی گئی ہے.ابتدائی طور پر 90 کی اسپیڈ کے حامل تھروورز(پچرز) کو منتخب کرکے باقائدہ ٹریننگ اور کوچنگ کیمپس میں گروم کیا جائے گا۔ اس ضمن میں فیڈریشن کے نامزد نمائندوں طارق ندیم اور کاشف شیرازی سے براہ راست رابطہ کیا جاسکتا ہے۔ دریں اثناء پاکستان فیڈریشن بیس بال کے سینیئر نائب صدر و سندھ بییس بال ایسوسی ایشن کے صدر انجینیئر محمد محسن خان نے سید فخر علی شاہ کے ان اقدامات اور کیئے گئے پرکشش انعامات کے اعلان کا خیرمقدم کیا ہے۔انکا کہنا ہے کہ اس ضمن میں سندھ سے تعلق رکھنے والے اسپیڈی پچرز ابتدائی ٹرائلز کے لیئے سندھ کے نائب صدر پرویز احمد شیخ اور ہیڈ کوچ عامر سلیم سے رابطہ کرکے اس سنہری موقع سے فائدہ اٹھائیں۔