فخر زمان…. واقعی قابل فخر ھے ; تحریر خالد نیازی

 

 

 

فخر زمان…. واقعی

قابل فخر ھے……..

(تحریر خالد نیازی)

فخر زمان سے آپ ملیں تو آپ کو محسوس ھی نہیں ھوگا کہ آپ کرکٹ کے ایک "سپر سٹار سے مل رھے ھیں ….اللہ نے بہت عزت, شہرت , دولت اور بے تحاشا کامیابیوں سے نوازا ھے لیکن کوئی غرور, تکبر یا بڑا بول اس کی زبان سے نہیں نکلا….

 

ٹیم میں آنے سے پہلے میں نے بطور میچ ریفری فخر کے کچھ میچ کئے… جب وہ حبیب بنک سے کھیلتا تھا… اس وقت بھی وہ بہت سلجھا ھوا اور ڈسپلن کا بہت پکا تھا….

 

پھر چیمپئز ٹرافی کے فائنل میں بھارت کے خلاف اللہ نے اس سے اتنا بڑا کارنامہ کرایا جس کے بعد پہلے جیسا ” ڈاؤن ٹو ارتھ” رھنا زرا مشکل ھوتا ھے…. لیکن فخر تو وھی فخر ھے ؟

 

مجھے یاد ھے… چیمپئنز ٹرافی کے چند دنوں بعد پنڈی میں نیشنل T-20 کے میچ تھے… اسلام آباد Hill view hotel میں ٹیمیں قیام پزیر تھیں….. ایک صبح میں اکیلا بیٹھا ناشتہ کر رھا تھا کہ فخر نے وھاں سے گزرتے ھوۓ مجھے دیکھا ….. ایکدم رک کر مجھے "سیلوٹ "کیا اور بھاگ کر پاس آیا … اور بہت اچھے اور پر خلوص طریقے سے میرا حال پوچھا…. اور کافی دیر تک اپنی کامیابی پر شکر ادا کرتا رھا…. اتنے بڑے کارنامے کے بعد ان کی اس عزت افزائی نے مجھے بہت متاٹر کیا اور میں اس وقت سے اسکا اور زیادہ مداح ھوں …

خیبر پختون خواہ کے دوسرے "سپر سٹارز” کی طرح فخر بھی اپنے علاقوں میں کرکٹ کے فروغ ,دینی اور فلاحی کاموں میں مشغول رھتا ھے… اپنے پرانے ساتھیوں اور علاقےکے نوجوانوں کو ترقی کرتا دیکھنا چاھتا ھے… اس لئے مردان ( جو میرے مرحوم دوست احترام شاہ باچہ کا شہر ھے) میں کرکٹ کی جدید اکیڈمی بنانے کے بعد اب اپنے گاؤں میں ایک معیاری گراؤنڈ کی تعمیر شروع کروائی ھے…. جس کی تفصیل آپ آگے پڑھیں گے جو مجھے مردان سے دوست عارف مردانوی نے بھیجی ھے… جو شکریہ کے ساتھ کاپی پیسٹ کر رھا ھوں…. عارف کے مطابق….

فخر زمان اپنے علاقے مردان میں جہاں پر انہوں نے اپنے ابتدائی کرکٹ کا آغاز کیا اور کوئی پریکٹس کی سہولیات نہ ہونے کےباوجود اپنی کرکٹ جاری رکھی اور پھر جب کراچی میں کھیلے تو جو سہولیات وہاں پر دیکھی ۔ تو بہت متاثر ہوئے ۔ اپنی انٹرنیشنل کرکٹ کے آغاز میں ہی جب انڈیا کے خلاف چیمپئینز ٹرافی میں شاندار سنچری سکور کی اور واپس آپنے گاؤں کاٹلنگ پہنچے تو فوراً سے ایک اکیڈمی بنا ڈالی۔ پہر پچھلے سال ضلع مردان شہر کے عین وسط میں ایک ایسی انڈور اکیڈمی بنائی جو دیکھنے کے قابل ہے۔ پوری انڈور سہولیات کے ساتھ ۔ جس میں 7 پچز پریکٹس کے لئے ۔ اس کے ساتھ بچوں کو فٹ رکھنے کے لیے فٹنس سنٹر ۔ مساجر/ فزیوتھراپسٹ اور حجامہ سنٹر بمعہ سٹاف ھاسٹل بنایا ۔ پچھلے ایک سال سے گراؤنڈ کے لئے شہر کے نزدیک زمین کی تلاش میں تھے۔ اب ایک سرکاری زمین کا ایم او یو ضلعی مئیر کے ساتھ ہوا اور گراونڈ پر کام فورآ شروع کیا جو کہ فخر زمان کا ایک وژن ہے کہ جو سہولیات مجھے اپنی ابتدائی کیرئیر میں میسر۔ نہیں تھی وہ میں اپنے علاقے کے نوجوانوں کو لے کو دونگا ۔ ….(فخر زمان کرکٹ گراؤنڈ نواں کلی روڈ نزد گرلز کالج شیخ ملتون ٹاؤن مردان۔)

 

 

error: Content is protected !!