کراچی ( اسپورٹس رپورٹر)سابق ٹیسٹ اور فرسٹ کلاس کرکٹرز سے سجی کراچی فرینڈز ویٹرنز سی سی نے اسپورٹس جرنلسٹس پر مشتمل سجاس الیون کو شکست دیکر ورچوئل ایکسز رمضان فیسٹول ٹی ٹوئنٹی نائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کے دوسرے مرحلے میں اپنی جگہ پکی کرلی۔ عباس جعفری 24 گیندوں پر 58 رنز بناکر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے، سابق ٹیسٹ کرکٹر دانش کنیریا نے شاندار آل راؤنڈ کھیل کا مظاہرہ کیا۔ اصغر علی شاہ اسٹیڈیم میں ایکسز کرکٹ کلب کے زہیر اہتمام کھیلے جانے والے ورچوئل ایکسز رمضان فیسٹول ٹی ٹوئنٹی نائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کے دوسرے کواٹر فائنل میں کراچی ویٹرنز فرینڈز کرکٹ کلب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوور میں 247 رنز بنائے
عباس جعفری (ممبر سندھ اسمبلی) نے چار چھکوں اور پانچ چوکوں کی مدد سے 24 گیندوں پر 58 رنز، جعفر قریشی 3 چھکوں اور چار چوکوں کی مدد سے 26 گیندوں پر 51 رنز، سہیل چار چھکوں اور تین چوکوں کی مدد سے 47 رنز جبکہ سابق ٹیسٹ کرکٹر دانش کنیریا 31 گیندوں پر دو بلند بالا چھکوں اور تین چوکوں کی مدد سے 29 رنز بناکر نمایاں رہے۔ حدف کے تعاقب میں سجاس الیون کی اننگ مقررہ اوور میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 110 رنز تک محدود رہی۔۔ سجاس الیون کے شاہد انصاری اور سلیمان خان 21,21 رنز جبکہ زاہد غفار 19 رنز اسکور کرسکے، فاتح ٹیم کے ایاز منشی اور دانش کنیریا 2، 2 وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب رہے، اس موقع پر ایکسز کرکٹ کلب کے صدر خواجہ احمد مستقیم نے میچ کے مہمان خاص روزنامہ ڈان کے اسپورٹس ایڈیٹر اور سینئر جرنلسٹ رشاد محمود کو یادگاری شیلڈ پیش کی۔