روہت شرما انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ چھکے لگانے والے کھلاڑی بن گئے

 

 

 

بھارتی بیٹر اور کپتان روہت شرما نےویسٹ انڈیز کے لیجنڈری کرس گیل کا 553 چھکوں کاریکارڈ توڑدیا ہے
بھارتی بلے باز نے 473 اننگز میں 554 چھکے لگائے،کرس گیل نے 551 اننگز میں 553 چھکے لگائے

 

دوسری جانب انگلیںڈ کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بائولر مارک ووڈ نے آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ 2023 کے دوران برق رفتاری میں قومی کرکٹر حارث روف کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

 

بھارت کی میزبانی میں کھیلے جانے والے ون ڈے ورلڈکپ میں انگلش پیسر مارک ووڈ نے بنگلہ دیش کے خلاف 154 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند پھینک کر دنیائے کرکٹ کو حیران کردیا

مارک ووڈ کی طرف سے یہ گیند اس میگا ایونٹ کی تیز ترین گیند قرار دی گئی۔ اس سے پہلے یہ ریکارڈ پاکستانی فاسٹ بائولر حارث روف کے پاس تھا جنہوں نے نیدرلینڈز کے خلاف 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند پھینکی تھی

 

ون ڈے ورلڈکپ کے دیگر فاسٹ باولرز میں گیرالڈ کوئٹزی 149 کلومیٹر فی گھنٹہ کے ساتھ، مچل اسٹارک 147 اور لوکی فرگوسن 147 کی رفتار سے گیند پھینک چکے ہیں

 

 

 

error: Content is protected !!