پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹی 20 میچ کے دوران ایک اور سنگ میل عبور کرلیا۔
محمد رضوان ایک سال میں سب سے زیادہ ٹی 20 رنز بنانے والے پاکستانی کھلاڑی بن گئے ہیں۔
پاکستانی اوپنر نے انگلینڈ کے خلاف پہلی میچ میں نصف سنچری اسکور کی اور اپنے ہم وطن فخر زمان سے آگے نکل گئے۔
فخر زمان نے 2018ء میں مختصر ترین دورانیے کی کرکٹ میں ایک سال کے دوران 576 انٹرنیشنل رنز بنائے تھے۔
محمد رضوان نے اس سال کے دوران 11میچوں کے 11 اننگز میں 593 رنز بنائے ہیں جبکہ وہ 2 بار صفر پر بھی آؤٹ ہوئے۔
پاکستانی وکٹ کیپر بیٹسمین نے رواں برس کے دوران 1 سنچری اور 6 نصف سنچریاں اسکور کیں، اس دوران انہوں نے 55 چوکے اور 19 چھکے لگائے۔